BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان ہاکی: گئے دنوں کی تلاش

پاک ہاکی کا کھویا وقار کیسے بلند کیا جا سکتا ہے؟
پاک ہاکی کا کھویا وقار کیسے بلند کیا جا سکتا ہے؟
وزیراعظم کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر مقرر کیے جانے کے بعد طارق کرمانی کے، جو پاکستان سٹیٹ آئل کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں، ارادے بلند دکھائی دیتے ہیں۔ لیکن ہاکی سے کوئی باقاعدہ تعلق نہ ہونے کے سبب وہ فوری طور پر فیڈریشن کے سیٹ اپ میں کسی بڑی تبدیلی کے بجائے حالات کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

طارق کرمانی نے جمعرات کو کراچی میں سابق اولمپئنزاور انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ پاکستان ہاکی کا کھویا ہوا وقار کیسے بلند کیا جا سکتا ہے۔ طارق کرمانی کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی کو پروفیشنل بنیادوں پر استوار کر کے گئے دن واپس لائےجا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ فروری کے آخر تک اپنے ارادوں اور خواہشات کو پالیسی کی شکل دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

طارق کرمانی یہ ماننے کے لیے تیار نہیں کہ پاکستان ہاکی زوال پذیر ہے ان کے خیال میں چند نتائج خراب ضرور رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ جنرل ( ریٹائرڈ) عزیز خان کے برعکس ان کا سویلین ہونا ان کے کام کرنے میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔

طارق کرمانی مستقبل میں ہاکی کو علاقائی بنیاد پر فروغ دینے کے خواہشمند ہیں۔
ان سے پوچھاگیا کہ کیا آپ بھی مشیروں کی سب اچھا ہے والی رپورٹس پر انحصار کریں گے تو ان کاجواب تھا کہ انہیں اپنے اختیارات استعمال کرنا بخوبی آتا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کا کہنا ہے کہ کوئی بھی فیصلہ سیاسی بنیاد پر نہیں بلکہ میرٹ پر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس جادو کی چھڑی نہیں اس لیے حالات بہتر ہونے میں وقت لگے گا اور مطلوبہ نتائج سامنے آئیں گے۔

 سہیل عباسسہیل عباس ریٹائر
کپتان وسیم احمد اور سہیل عباس ریٹائر ہوگئے
سہیل عباس’بہت اچھالگ رہاہے‘
عالمی ریکارڈ برابر کرنے پر سہیل عباس کا انٹرویو
پاکستان ہاکیٹیم کتنی تیار ہے؟
ہاکی کاگرتا گراف اور اولمپکس کی تیاری
فیروز خانایک صدی کا قصہ
فیروز خان دوسرے معمر ترین اولمپیئن ہیں۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد