BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 24 December, 2004, 16:33 GMT 21:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی کھلاڑی بھارتی لیگ میں

پاکستان انڈیا ہاکی کھلاڑی
پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی بھارت میں ہونے والی پہلی پریئمیر لیگ میں حصہ لیں گے۔
پاکستان ہاکی کے کھلاڑی بھارت لیگ کھیلنے جائیں گے۔

تیرہ جنوری سے تیرہ فروری تک بھارت کے شہر حیدرآباد میں ہونے والی پہلی پریمئیر لیگ میں پاکستان کے گول کیپراحمد عالم، علی رضا، ذیشان اشرف، دلاور حسین، محمد ثقلین، کاشف جواد، اور مدثر علی خان شرکت کریں گے۔

بھارت کی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے درخواست کی تھی کہ ان کی اس پہلی پریمئیر لیگ میں پاکستان کے کھلاڑی بھیجے جائیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارتی ہاکی فیڈریشن کی درخواست تسلیم کی اور ان کھلاڑیوں کو بھارت جا کر لیگ کھیلنے کی اجازت دی ہے۔

بھارت کی ہاکی فیڈریشن پاکستانی کھلاڑیوں کے ہوائی جہاز کے ٹکٹس سمیت بھارت میں قیام کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔

ان کھلاڑیوں کو بھارتی پریمئیر لیگ میں کھیلنے کا کچھ معاوضہ بھی بھارتی ہاکی فیڈریشن ادا کرے گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری برگیڈئر ریٹائرڈ مسرت اللہ خان کا کہنا ہے کہ بھارتی ہاکی فیڈریشن کا لیگ کا انعقاد کرنے کا یہ فیصلہ باعث تحسین ہے اور پاکستان ہاکی فیڈریشن اس کی بھر پور حمایت کرتی ہے۔

پی ایچ ایف کے سیکریٹری نے کہا کہ اگر بھارت کا یہ تجربہ کامیاب ہوا اور دیگر ہاکی کھیلنے والے ممالک کی جانب سے بھی اچھا رد عمل آیا اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت اچھی تعداد میں ہوئی تو سن 2006 میں پاکستان بھی اسی طرز پر لیگ ہاکی منعقد کرے گا۔

بھارت میں ہونے والی یہ پہلی پریمئیر ہاکی لیگ نئے طریقہ کار سے کھیلی جا رہی ہے۔اس میں دو ہاف نہیں بلکہ بیس بیس منٹ کے تین ہاف ہوں گے۔

دسمبر کے آغاز میں لاہور میں ہونے والی چمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے دوران عالمی ہاکی فیڈریشن کی صدر ایلس وان بریڈا نے کہا تھا کہ اگر بھارتی پریمئیر لیگ میں تین ہاف کا میچ کھیلنے کا تجربہ کامیاب ہوا تو اسے بین الاقوامی ہاکی میں بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد