ہاکی: ثقلین کی اپیل منظور | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹرنیشنل اولمپک کونسل کے آربِٹریشن کمیشن نے پاکستان کی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد ثقلین کی اپیل منظور کر لی ہے اور اب محمد ثقلین چمپیئنز ٹرافی کے تمام میچ کھیل سکیں گے جن میں وہ پاکستان ٹیم کی قیادت بھی کریں گے۔ محمد ثقلین نے یہ اپیل انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے سؤٹزر لینڈ میں قائم ایک عدالتی کمیشن کے فیصلے کے خلاف دائر کی تھی۔ اس فیصلے میں محمد ثقلین پر تین بین الاقوامی میچ کھیلنے کی پابندی کے علاوہ ایک ہزار یورو کے جرمانے کی سزا عائد کی گئی تھی۔ انٹرنیشنل اولمپک کونسل کے قانون کے مطابق جب بھی کسی فیصلے کے خلاف بڑے فورم میں اپیل منظور ہو جاتی ہے تو چھوٹی عدالت کا فیصلہ خود بخود معطل ہو جاتا ہے۔ لہذا جب تک اس کیس کی سماعت انٹرنیشنل اولمپک کونسل کے آربیٹریشن کمیشن شروع نہیں ہوتی محمد ثقلین بین الاقوامی میچ کھیلتے رہیں گے۔ ثقلین نے یہ اپیل اپنے وکیل مصطفی رمدے کے ذریعے دائر کی ہے۔ مصطفی رمدے کا کہنا ہے کہ اپیل میں دائر کردہ حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے آربِٹریشن کمیشن نے بہت جلد اپیل کو منظور کرتے ہوئے عدالتی کمیشن کے فیصلے کو معطل کیا۔ محمد ثقلین نے جو کہ اس وقت بھارت میں چمپیئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے موجود ہیں کہا کہ وہ اس فیصلے کے بعد بہت خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنی تمام تر توجہ چمپیئنز ٹرافی پر مرکوز کر سکیں گے۔ | اسی بارے میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہاکی ٹیم کا انتخاب19 November, 2005 | کھیل پاکستانی کپتان پر پابندی01 December, 2005 | کھیل ہاکی کپتان کو فیصلہ نا منظور05 December, 2005 | کھیل ہاکی میں شائقین کی عدم دلچسپی17 September, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||