ہاکی: اٹھارہ رکنی ٹیم کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 12 سے 23 اپریل تک چین کے شہر چیانگ یو میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیئے اٹھارہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم چھ اپریل کو اسلام آباد سے چین کے لیے روانہ ہو گی۔ ٹیم کا اعلان خلاف معمول بغیر کسی ٹرائل کے کیا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری بریگیڈیئر ریٹائرڈ مسرت اللہ خان کا کہنا ہے کہ چونکہ کامن ویلتھ گیمز اور ورلڈ کوالیفائنگ راؤنڈ کے درمیان بہت کم دنوں کا وقفہ تھا اس لیے کامن ویلتھ سے پہلے ہی دونوں ٹورنامنٹس کے لیے ٹیم طے کر لی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ کھیلوں کے دوران اور جاری کیمپ میں کھلاڑیوں کا بہت باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ہے لہذا کسی باقائدہ ٹرائل کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ چیف سلیکٹراختر رسول نے ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ مشورے کے بعد ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ دولت مشترکہ کے لیے ٹیم سولہ کھلاڑیوں پر مشتمل تھی جبکہ ورلڈ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے ٹیم اٹھارہ رکنی ہے اور اس میں دو نئے فارورڈز وقاص شریف اور وقاص اکبر شامل کیے گئے ہیں۔ دولت مشترکہ کھیلوں میں ہاف بیک غضنفر علی شامل نہیں تھے کیونکہ وہ ان دنوں لیگ کھیلنے میں مصروف تھے۔ اب وہ ٹیم کے لیے دستیاب ہیں اس لیئے انہیں شامل کر لیا گیا ہے۔ فارورڈ طارق عزیز چھ ماہ کی پابندی کی سزا کے سبب ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی پہلی پانچ پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیمیں ورلڈ کپ کھیلنے کی اہل ہوں گی، جو اس سال کے آخر میں جرمنی میں کھیلا جائے گا۔ گول کیپرز: سلمان اکبر، ناصر علی | اسی بارے میں آسٹریلیا ہاکی کا فائنل جیت گیا26 March, 2006 | کھیل سنسنی خیز مقابلہ، پاکستان کی فتح22 March, 2006 | کھیل ہاکی: پاکستان سیریز جیت گیا22 February, 2006 | کھیل کامن ویلتھ: انڈیاکی تیسری پوزیشن24 March, 2006 | کھیل پاکستان نے تیسرا میچ بھی جیت لیا20 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||