BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 26 March, 2006, 04:25 GMT 09:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسٹریلیا ہاکی کا فائنل جیت گیا
کھیل کے چوالیسویں منٹ میں پاکستان کے طارق عزیز کو سرخ کارڈ دکھا کر باہر بھیج دیا گیا
دولتِ مشترکہ کھیلوں میں ہاکی کے فائنل مقابلے میں اولپمک چیمپئین آسٹریلیا نے پاکستان کو تین گول سے شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔

اس سے قبل ملائشیا نے انگلینڈ کی ٹیم کو دو صفر سے ہرا کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ آسٹریلیا کی خواتین کی ہاکی ٹیم نے گزشتہ روز بھارت کو ایک صفر سے شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

خبر رساں اداروں رائٹرز اور اے پی کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم نے میچ کے سترویں منٹ میں پہلے ہی پینلٹی کارنر پر پاکستان کے خلاف گول کر دیا۔ جب پینلٹی کارنر لگایا گیا تو گیند پاکستانی کھلاڑی کی ہاکی سے لگ کر واپس آئی اور ایک پاس کے بعد آسٹریلیوی کھلاڑی نے گیند پاکستان کے گول میں پھینک دی۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ایک ہی بہترین موو بنائی جب میچ کے پہلے سیشن میں ریحان بٹ کے تھرو پاس پر شکیل عباسی نے گیند گول کی طرف پھینکی لیکن ان کا نشانہ درست نہ نکلا۔

پاکستان کے خلاف آسٹریلیا نے آٹھ پینلٹی کارنر حاصل کیئے جبکہ پاکستان کی ٹیم کو ایک بھی پینلٹی کارنر نہ مل سکا۔ ماہرین کے مطابق میچ کی رفتار کافی تیز رہی۔

فائنل میچ میں دونوں اطراف سے ٹیکلنگ کا معیار اچھا نہیں تھا اور پاکستان کے مڈ فیلڈر طارق عزیز کے ایک فاوئل کی وجہ سے انہیں کھیل کے چوالیسویں منٹ میں باہر بھیج دیا گیا۔ اس ٹیلکلنگ کے سبب آسٹریلیا کے کھلاڑی رابرٹ ہینمد کی ناک سے خون بہنا شروع ہوگیا تھا۔

طارق عزیز کو اس ٹورنامنٹ میں دوسری مرتبہ سرخ کارڈ دکھایا گیا۔ ان کے باہر نکالے جانے کی وجہ سے پاکستان کی ٹیم دس کھلاڑیوں کے ساتھ بقیہ میچ کھیلی۔

پاکستان کی دفاعی لائن میں کئی گیپ تھے جس کا آسٹریلیا نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف مزید دو گول کرنے کے بہترین مواقع ملے لیکن انہوں نے دونوں مرتبہ گول گیند سے پرے پھینک دی۔

پاکستان اس وقت عالمی ہاکی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہے اور انیس سو چورانوے میں سڈنی میں فتح کے بعد سے پاکستان نے ہاکی کے میدان میں کوئی بڑا اعزاز حاصل نہیں کیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد