BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 22 March, 2006, 17:41 GMT 22:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سنسنی خیز مقابلہ، پاکستان کی فتح
میچ ایک مرحلے پر پانچ پانچ گول سے برابر ہو گیا تھا
میچ ایک مرحلے پر پانچ پانچ گول سے برابر ہو گیا تھا
ملبورن میں کھیلنے جانے والے دولتِ مشترکہ کھیلوں کے ہاکی مقابلوں میں پاکستان نے اپنے پول کے آخری میچ میں ملائشیا کو پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے دی ہے۔

پول بی کے اس آخری میچ میں پاکستان اور ملائشیا کی ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ پاکستان کو ایک مرحلے پر ملائشیا کی ٹیم پر تین گول کی برتری حاصل تھی لیکن ملائشیا کی ٹیم نے زبردست کھیل پیش کیا اور میچ پانچ پانچ سے برابر ہوگیا۔ آخر میں میچ ختم ہونے سے صرف نو منٹ قبل پاکستان کی طرف سے ریحان بٹ نے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر برتری دلا دی۔

اس میچ میں ملایشیاء کی صرف ایک گول سے شکست سے انڈیا کی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان ختم ہو گیا ہے۔ اگر پاکستان یا ملائشیا کو اس میچ میں کم از کم دو گولوں سے فتح حاصل ہوتی تب انڈیا کی ٹیم پوائنٹ ٹیبل پر سمی فائنل میں پہنچ سکتی تھی۔

ملائشیا نے اپنے پول میچوں میں سولہ گول کیئے ہیں جبکہ انڈیا کی ٹیم صرف چودہ گول کر سکی۔ پاکستان اپنے پول میں دس پوائنٹ حاصل کر کے سرفہرست ہے جبکہ انڈیا اور ملائشیا دونوں کے سات سات پوائنٹس ہیں لیکن ملائشیا نے زیادہ گول کیئے ہیں جس کی وجہ سے وہ سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

پول اے میں آسٹریلیا چودہ پوائنٹس سے سرفہرست ہے جبکہ برطانیہ نو پوائنٹس سے دوسرے نمبر پر ہے۔ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ برطانیہ اور ملائشیا کا سامنا آسٹریلیا سے ہو گا۔

میچ کے بعد پاکستان کے کوچ آصف باجوہ نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وہ پاکستان ٹیم کی دفاعی لائن کے بارے میں متفکر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملائشیا کی ٹیم کی طرف سے پانچ گول کرنے سے ثابت ہوتا ہے کہ دفاعی لائن کمزور ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد