BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کولمبو میں پاکستان کی فتح

رانا نوید الحسن
عبدالرزاق نے اکتالیس رن بنائے اور دو وکٹیں حاصل کیں
کولمبو کے پریماداسا سٹیڈیم میں پاک سری لنکا سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹ سے شکست دے کے ایک، صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔

سری لنکا نے پاکستان کو فتح کے لیئے ایک سو اکتیس رن کا ہدف دیا تھا جسے پاکستان نے عبدالرزاق کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت پنتالیسویں اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

عبدالرزاق اکتالیس اور کامران اکمل بیس رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ان دونوں بلے بازوں نے ساتویں وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 52 رنز کا اضافہ کیا۔

پاکستان کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی محمد یوسف تھے جو 26 رن بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔اس سے قبل شعیب ملک 17 رن بنا کر کلاسیکارا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی اور سلمان بٹ نے اننگز کا آغاز کیا مگر شاہد آفریدی تین رن بنا کر ملنگا کی گیند پر سنگاکارا کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ سلمان بٹ آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے۔ انہیں فرویز معروف نے چار رن پر آؤٹ کیا۔ یونس خان اور کپتان انضمام الحق بھی قابلِ ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور بالترتیب چار اور ایک رن بنا کر پویلین میں واپس چلے گئے۔

شاہد آفریدی نے اٹھائیس رن کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں

اس سے قبل پاکستانی بالروں نے تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم کو چوالیس اوور میں ایک سو تیس رن پر آؤٹ کر دیا۔ تلکا رتنے دلشان کے علاوہ کوئی بھی سری لنکن کھلاڑی پاکستانی بالروں کا مقابلہ نہ کرسکا۔ تلکارتنے دلشان نے اڑتالیس رن بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے نوید الحسن نے تین، شاہد آفریدی، عبدالرزاق اور افتخار انجم نے دو، دو جبکہ محمد آصف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی مرلی دھرن تھے جو دو رن بنا کر رانا نویدالحسن کا تیسرا شکار بنے۔ اس سے قبل ملنگا کو15 رن کے انفرادی سکور پر شاہد آفریدی نے آؤٹ کیا۔ کلاسیکارا بھی شاہد آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ انہوں نے گیارہ رن بنائے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو کھلانے کا فیصلہ کیا تھا اور سری لنکا کی طرف سے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی چمارا کاپوگدیرا تھے جو ایک رن بنا کر رانا نوید الحسن کی گیند پر محمد یوسف کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ دوسری طرف وکٹ کیپر بیٹسمین سنگاکارا بھی ایک ہی رن بنا کر محمد آصف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

سری لنکا کی طرف سے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان جے وردھنے تھے جو بغیر کوئی رن بنائے رانا نوید کی گیند پر وکٹ کیپر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ اپل تھارنگاانیس رنز بنا کر عبدالرزاق کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ رسل آرنلڈ کو افتخار انجم نے بولڈ کیا۔ انہوں نے سولہ رنز بنائے۔

نوید الحسن نے تین سری لنکن وکٹیں حاصل کیں

ایک موقع پر صرف 56 رن پر سری لنکا کی سات وکٹیں گر چکی تھیں مگر تلکارتنے دلشان اور کلاسیکارا نے محتاط انداز سے پاکستانی بالروں کا مقابلہ کیا۔ ان دونوں بلے بازوں کے درمیان 41 رن کی شراکت ہوئی۔

پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ سری لنکن ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ان فٹ کپتان مرون اتاپتو اور فاسٹ بولر پرساد کی جگہ نوان کولا سکیرا اور چمارا کاپوگدیرا ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں۔

ٹیمیں یہ ہیں پاکستان: انضمام الحق( کپتان) محمد یوسف۔ یونس خان۔ عبدالرزاق۔ شاہد آفریدی۔ شعیب ملک۔ کامران اکمل۔ سلمان بٹ۔ نوید الحسن۔ راؤ افتخار اور محمد آصف۔

سری لنکا: جے وردھنے( کپتان) اپل تھارنگا۔ سنگاکارا۔ تلکارتنے دلشن۔ رسل آرنلڈ۔ پرویز ماہروف۔ مالنگا۔ مرلی دھرن۔ لوکوآراچی۔ چمارا کاپوگدیرا اور نوان کولاسکیرا۔

امپائرز سری لنکا کے ٹائرن وجے وردھنے اور آسٹریلیا کے اسٹیو ڈیوس ہیں جبکہ میچ ریفری آسٹریلیا کے ایلن ہرسٹ ہیں۔

اسی بارے میں
وکٹ مشکل تھی:وولمر
17 March, 2006 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد