کولمبو: شدید بارش، میچ ختم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا پہلا ون ڈے میچ شدید بارش کی وجہ سے ختم کر دیا گیا ہے۔ بیٹسمینوں کی مایوس کن کارکردگی کے بعد بارش پاکستانی ٹیم کی مدد کو آگئی۔ جمعہ کو پریماداسا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے میچ پاکستان کی اننگز کے بعدگرج چمک کے ساتھ شروع ہونے والی تیز بارش کے سبب خـتم کردینا پڑا۔ گراؤنڈ سٹاف نے وکٹ اور اس کے اطراف کور ڈال دیئے تھے لیکن بارش اتنی زوردار تھی کہ آؤٹ فیلڈ میں پانی کھڑا تھا۔ پاکستانی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 201رنز بنائے تھے۔ محمد یوسف46 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ تیز بولر فرویز ماہروف اور لیگ سپنر لوکوآراچی تین تین وکٹوں کے ساتھ کامیاب بولرز رہے۔ سری لنکا کی ٹیم تقریباً چھ ماہ بعد اپنے ملک میں کوئی سیریز کھیل رہی ہے۔ کپتان مرون اتاپتو نے ٹاس جیت کر پہلے اپنے بولرز کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا جو وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں نے درست ثابت کردکھایا۔ کامران اکمل بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کی مایوسی کا ازالہ کرنے میں ناکام رہے اور صرف5 رنز بناکر فرویز ماہروف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ فرویز ماہروف نے سات رنز بنانے والے شعیب ملک کو بھی بولڈ کردیا۔ اعتماد سے بیٹنگ کرنے والے سلمان بٹ کی26 رنز کی اننگز لوکوآراچی نے مالنگا کی گیند پر کیچ کرکے ختم کی تو پاکستان کا اسکور54 رنز تھا۔ محمد یوسف اور کپتان انضمام الحق اسکور کو107 تک لے گئے۔ انضمام الحق جو بڑی اننگز کے لیئے خود کو تیار کررہے تھے24 رنز پر ماہروف کی گیند پر وکٹ کیپر سنگاکارا کے شاندار کیچ کے سبب پویلین کی راہ دیکھنے پر مجبور ہوگئے۔ لیگ سپنر نے محمد یوسف اور شاہد آفریدی کی وکٹیں چھ گیندوں میں حاصل کرکے پاکستانی بیٹنگ لائن کو ختم کردیا۔ یونس خان اور عبدالرزاق کی کوششیں اس زخم کو نہ بھرسکیں اور وہ دونوں بالترتیب41 اور 32رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں اتوار کو اسی پریماداسا اسٹیڈیم میں دوسرے ون ڈے میں مدمقابل ہونگی۔ پاکستانی ٹیم انضمام الحق( کپتان) محمد یوسف۔ یونس خان۔ عبدالرزاق۔ شاہد آفریدی۔ شعیب ملک۔ کامران اکمل۔ سلمان بٹ۔ نوید الحسن۔ راؤ افتخار اور محمد آصف پر مشتمل ہے۔ سری لنکا کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ مرون اتاپتو( کپتان) جے وردھنے، اپل تھارنگا، سنگاکارا، تلکارتنے دلشن۔ رسل آرنلڈ، وقار ماہروف، مالنگا، مرلی دھرن، لوکوآراچی اور پرساد۔ | اسی بارے میں سری لنکا: اٹاپٹو کی ٹیم میں واپسی14 March, 2006 | کھیل دورہ سری لنکا: ٹیم کا اعلان متوقع 09 March, 2006 | کھیل سری لنکا سیریز ’سپر سب‘ کے بغیر06 March, 2006 | کھیل پاکستانی ٹیم کا دورۂ سری لنکا22 February, 2006 | کھیل آسٹریلیا نےسری لنکا کوہرا دیا26 January, 2006 | کھیل سری لنکا نے میچ جیت لیا08 January, 2006 | کھیل پاکستان کا دورہ سری لنکا طے26 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||