BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 26 January, 2006, 13:09 GMT 18:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسٹریلیا نےسری لنکا کوہرا دیا
آسٹریلوی ٹیم
آسٹریلیا نے 218 رنز کاہدف باآسانی حاصل کر لیا
ایڈیلیڈ میں ہونے والی سہ فریقی سیریز میں جمعرات کو آسٹریلیا نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔

سلو وکٹ پر آسٹریلیا نےسری لنکا کے دو سو اٹھارہ رنز کا ہدف صرف پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

اس سے قبل سری لنکا نے آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر پچاس اوورز میں دو سو اٹھارہ رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا کے اوپنگ بیسٹمین کاٹیج باون رنز کے ساتھ سر فہرست رہے اور وہ دلشان کی گیند پر سانگاکارا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔گلکرسٹ نے چونتیس رنز بنائے۔

ہوج صرف پانچ رنز ہی بنا سکے جبکہ مارٹن اور سمنڈز کو مرلی دھرن نے آؤٹ
کیا۔ کلارک اور مائکل ہسی ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کے سپن بالر مرلی دھرن اور کلو سی کارا دو دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے۔

جہان مبارک سری لنکا کے سب سے زیادرہ سکور کرنے والے بیٹسمین رہے انہوں نے چونتیس رنز بنائے۔ جے سوریا اس میچ میں ٹانگ میں تکلیف کے باعث نہیں کھیل سکے۔

اس سے قبل سری لنکا کے خلاف آسٹریلیا کے بالروں اینڈریو سمنڈز، ناتھن بریکن اور بریڈ ہوگ نے انتہائی اہم وقت پر وکٹیں حاصل کیں۔

تھارنگا اور سانگاکارا بالترتیب اکتیس اور پچیس رنز ہی بنا سکے۔ تھارنگا کو میکگرا اور سانگاکارا کو ہوگ نے اپنی باؤلنگ کا نشانہ بنایا۔ جے وردنے اور اتاپتو دونوں بریکن کی گیندوں پر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلوی بالروں میں سمنڈز نے تین جبکہ بریکن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم:
گلکرسٹ، ایس ایم کاٹیج، ہوج، مارٹن، سمنڈز، مائیکل ہسی، بی ہوگ، بریکن، میکگرا، کلارک اور بریٹ لی

سری لنکا کی ٹیم:
جہاں مبارک، تھارنگا، سانگا کارا، دلشان، اتاپتو، جے وردنے، آرنلڈ، واس، کلو سی کارا، گینیگان، مرلی دھرن اور بندارا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد