آسٹریلیا مضبوط پوزیشن میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پرتھ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ پر دو سو بہتر رن کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 310 رن بنائے اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل ہسی، بریڈ ہوج اور رکی پونٹنگ نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ رکی پونٹنگ 53 رن بنا کر آٰؤٹ ہوئے جبکہ ہسی اور بریڈ ہوج تاحال کریز پر موجود ہیں۔ تیسرے دن آسٹریلیا کے آؤٹ ہونے کھلاڑیوں میں نائٹ واچ مین بریٹ لی، کپتان رکی پونٹنگ اور اوپنر جسٹن لینگر شامل تھے جبکہ میتھیو ہیڈن گزشتہ روز آؤٹ ہوئے تھے۔ آسٹریلیا نے تیسرے دن کھیل کا آغاز اڑتیس رن ایک کھلاڑی آؤٹ پر کیا اور اس کی دوسری وکٹ چھیاسی کے سکور پر گری جب نائٹ واچ مین بریٹ لی 32 رن بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ بریٹ لی کے بعد رکی پونٹنگ اور جسٹن لینگر نے پراعتماد انداز سے بیٹنگ کی اور ٹیم کے سکور کو 129 تک لے گئے۔ اس موقع پر جسٹن لینگر 47 رن بنا کر شان پولاک کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ رکی پونٹنگ کو 53 کے انفرادی سکور پر نٹنی کی گیند پر باؤچر نے کیچ کیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے لینگی ولٹ نے دو جبکہ پولاک اور نٹنی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سےقبل میچ کے دوسرے دن جنوبی افریقہ کی ٹیم آسٹریلیا کے پہلی اننگز کے 258 رنز کے جواب میں 296 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی ویلیئرز 68 اور وکٹ کیپر مارک باؤچر 62 رن بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے بریٹ لی نے پانچ، شین وارن نے تین جبکہ میگراتھ اور ناتھن بریکن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلوی بالر شین وارن کے لیے یہ اننگز انتہائی اہمیت کی حامل تھی کیونکہ جب اس اننگز کے دوران جب انہوں نے اپنی تیسری وکٹ حاصل کی تو وہ آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بالر بن گئے۔ یہ اس برس ان کی چھیاسیویں وکٹ تھی اور انہوں نے ڈینس للی کا ایک برس میں ٹیسٹ میچوں میں پچاسی وکٹ لینے کا ریکارڈ توڑا۔ | اسی بارے میں جنوبی افریقہ 296 پر آؤٹ17 December, 2005 | کھیل شین وارن کےنام ایک اور ریکارڈ 17 December, 2005 | کھیل آسٹریلیا 258 پر آؤٹ16 December, 2005 | کھیل آسٹریلیا کی ویسٹ انڈیز پر فتح06 November, 2005 | کھیل ورلڈ الیون کو تیسری شکست09 October, 2005 | کھیل آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز جیت لی29 November, 2005 | کھیل آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ جیت گیا13 March, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||