BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 09 October, 2005, 16:11 GMT 21:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ورلڈ الیون کو تیسری شکست
آسٹریلیا
آسٹریلیا نے ورلڈ الیون کو شکست دے کر ورلڈ سیریز ٹورنامنٹ جیت لیا
سپر سیریز کے ایک روزہ ٹورنامنٹ کے تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی آسٹریلیا نے ورلڈ الیون کو ایک سو چھپن رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز تین صفر سے جیت لی۔

ورلڈ الیون کو 293 رنز کا ہدف ملا لیکن ساری ٹیم اٹھائیسویں اوور میں صرف 137 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آئی سی سی ورلڈ الیون کو ملبورن کے ٹیلسٹرا ڈوم میں دوسری مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بریٹ لی نے تیس رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔اس سے پہلے مائیکل ہسے اور شین واٹسن آسٹریلیا کودو سو ترانوے کے ناقابل شکست اسکور پر لے گئے۔

ورلڈ الیون کی تمام ٹیم ایک سو سینتیس رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں وریندر سہواگ کے سینتیسں رنز شامل ہیں۔

آسٹریلیا کے کپتان رکی پونٹنگ نے مسلسل تیسری مرتبہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

فاسٹ باؤلر ماکایا نیتنی نے پہلے اوور میں اپنی پہلی وکٹ اس وقت حاصل کی جب مائیکل کلارک جو سائمن کاٹیج کے زخمی ہونے کے باعث اوپنگ بیٹسمین کے طور پر کھیل رہے تھے، ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

پونٹنگ جو انیس کے اسکور پر کھیل رہے تھے انہیں بھی نیتی نے ایل بی ڈبلیو کرنے کی اپیل کی لیکن امپائر علیم ڈار نے پونٹنگ کو آوٹ قرار نہیں دیا۔پونٹنگ بالاخر اڑسٹھ کے اسکور پر آوٹ ہوئے۔

اس کے بعد ہسے اور واٹسن بھی بالترتیب پچھتر اور سڑسٹھ رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ دونوں نےایک سو پچپن رنز کی شراکت قائم کی۔

ورلڈ الیون کی ٹیم
ورلڈ الیون کی پوری ٹیم ایک سو سینتیس رنز سے زیادہ نہیں بنا سکی

اس کے جواب میں ورلڈ الیون کی ٹیم نے کھیل کی ابتداء اچھی نہیں کی۔ لی نے اپنے پہلے اوور کی دوسری گیند پر کیلس اور لارا کو آوٹ کرنے کے بعد ہیٹ ٹریک کرتے ہوئے اپنی تیسری گیند پر کرس گیل کو آوٹ کر دیا۔

فلنٹاف اور سہواگ نے ساٹھ رنز کی شراکت قائم کرنے کی کوشش کی لیکن واٹسن نے انہیں زیادہ دیر تک کریز پر نہیں رہنے دیا۔

ان دونوں کے بعد آنےوالے بلے باز بھی یکے بعد دیگرے بڑی آسانی سے آوٹ ہوگئے اور اس طرح پوری ٹیم اٹھائیسویں اوور میں شکست سے دوچار ہو گئی۔

آسٹریلیا کی ٹیم: رکی پونٹنگ (کپتان)، ایڈم گلکرسٹ، ڈیمئن مارٹن، مائیکل ہسے، مائیکل کلارک، شین واٹسن، اینڈریو سمنڈز، کیمرون وائٹ، بریٹ لی، گلین میگرا، ناتھن بریکن۔

ورلڈ الیون: شان پولاک (کپتان)، وریندر سہواگ، کمار سنگاکارا، راہول ڈراوڈ، ژاک کیلس، برائن لارا، کیون پیٹرسن، اینڈریو فلنٹوف، ڈینئل ویٹوری، شعیب اختر اور کرس گیل۔

66گلکرسٹ کی سنچری
سپر سیریز کا دوسرا مقابلہ تصاویر میں
66سپر سیریز مقابلہ
آسٹریلیا بمقابلہ ورلڈ الیون تصاویر میں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد