وارم اپ میچ، ورلڈ الیون کی فتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ورلڈ الیون نے آسٹریلیا کے خلاف سپر سیریز سے قبل وارم اپ میچ میں وکٹوریہ کو بارہ رن سے شکست دے دی ہے۔ سینٹ کلڈا میں کھیلے جانے والے میچ میں ورلڈ الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹ کے نقصان پر دو سو اکیاسی رن بنائے جس کے جواب میں وکٹوریہ کی ٹیم مقررہ اووروں میں نو وکٹ کھو کر دو سو انہتر رن بنا سکی۔ ورلڈ الیون کی جانب سے بھارتی کھلاڑی راہول ڈراوڈ چھیاسٹھ رن کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ شان پولاک نے چوّن رن بنائے۔ برطانوی بلے باز کیون پیٹرسن اور ویسٹ انڈیز کے برائن لارا ناکام رہے اور بالترتیب پانچ اور نو رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ وکٹوریہ کی جانب سے شین ہاورڈ نے سینتیس رن کے عوض چار وکٹ حاصل کیے۔ آسٹریلیا کی قومی ٹیم کے کھلاڑی بریڈ ہوگ نے وکٹوریہ کی جانب سے بانوے رن بنائے تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ ورلڈ الیون کی جانب سے شعیب اختر نے انتیس، ژاک کیلس نے چونتیس جبکہ مرلی دھرن نے چوّن رن دے کر دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس میچ کو دس ہزار تماشائیوں نے دیکھا۔ سپر سیریز کے ون ڈے میچ پانچ ، سات اور نو اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||