BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 October, 2005, 00:38 GMT 05:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب کی فلنٹاف کو ’وارننگ‘
فلنٹاف
ایشز سیریز میں فتح کے بعد اینڈریو فلنٹاف کی نظریں دورہ پاکستان پر ہیں۔
انگلینڈ کے آل رونڈر اینڈریو فلنٹاف کو فاسٹ بولر شعیب اختر کی گیند بازو پر لگی لیکن وہ زخمی ہونے سے بچ گئے ہیں۔

آسٹریلیا میں ہونے والی ورلڈ سیریز کے لیے پریکٹیس کے دوران فاسٹ بولر شعیب اختر کی گیند اینڈریو فلنٹاف کے بازو پر لگی۔اینڈریو فلنٹاف اور شیعب اختر ورلڈ الیون کی ٹیم میں شامل ہیں۔

اینڈریو فلنٹاف نے کہا شیعب اختر کی گیند ان کے بازو پر لگی جس سے ان کو تکلیف بہت ہوئی۔ فلنٹاف نے کہا ’ اب میں ٹھیک ہوں، کھیل میں ایسے ہوتا ہے‘۔

اینڈریو فلنٹاف کو جمعہ کے روز وکٹوریہ ٹیم کے خلاف کھیلے جانے والے ورام اپ میچ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

اینڈریو فلنٹاف کو وارم میچ میں شامل نہ کیے جانے کی وجہ بتاتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہا کہ اینڈریو فلنٹاف ابھی ابھی ایشز سیریز میں زبردست کرکٹ کھیل کر فارغ ہوئے ہیں اور ان کو وارم اپ میچ میں شامل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔

آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچ کی سپر سیریز سے پہلے ورلڈ الیون کے لیے یہ واحد وارم میچ ہے۔

فلنٹاف نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ الیون کی کامیابی کے لیے مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کے لیے پلان بنانے کی ضرورت ہو گی کیونکہ انگلینڈ نے ایشز سیریز میں اسی طرح کامیابی حاصل کی تھی۔

برائن لارا کو ورلڈ الیون کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ورلڈ الیون ون ڈے سیریز کے لیے شان پولاک کپتان ہیں۔ برائن لارا نے نائب کپتان مقرر کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد