BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سائمن جونز کی شمولیت مشکوک
سائمن جونز
سائمن جونز ریورس سوئنگ کے ماہر مانے جانے جاتے ہیں۔
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے فزیو تھراپسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ فاسٹ بولر سائمن جونز کے ٹخنے میں چوٹ ابھی تک مکمل ٹھیک نہیں ہوئی ہے اور ان کے دورہ پاکستان کے امکانات پچاس فیصد ہیں۔

سائمن جونز دورہ پاکستان کے لیے سترہ رکنی ٹیم میں شامل ہیں۔ وہ انگلینڈ کی ٹیم کے اہم رکن ہیں اور حالیہ ایشز سیریز میں ان کی کارکردگی شاندار رہی تھی۔ سائمن جونز ریورس سوئنگ کے ماہر بولر مانے جاتے ہیں۔

ٹیم کے فزیو کرک رسل نے سنڈے ٹائمز کو بتایا کہ سائمن جونز کی چوٹ مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوئی ہے لیکن ان کے بارے میں آخری فیصلہ سترہ اکتوبر کو ہو گا۔

ٹیم فزیو نے کہا کہ اگلے جعمہ کو فاسٹ بولر کے ٹخنے کا سکین کو ہوگا اور اگر زخم ٹھیک ہوگیا تو سائمن جونز دوبارہ ٹریننگ شروع کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سائمن جونز کی ٹیم میں شمولیت کا انحصار اس بات پر ہے کہ وہ سترہ اگست تک ٹریننگ شروع کر دیں۔

برطانوی سلیکٹروں نے سائمن جونز کی چوٹ کے پش نظر پہلے ہی ٹیم میں دو مزید فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن اور کرس ٹریملٹ کو شامل کر رکھا ہے۔

برطانوی ٹیم چھبیس اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ بارہ اکتوبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔ جبکہ ون ڈے سیریز کا افتتاحی میچ دس دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ: مائیکل وان، جیمز اینڈرسن، این بیل، پال کالنگ وڈ، اینڈریو فلنٹاف، ایشلے جائلز، سٹیو ہارمیسن، میتھیو ہوگارڈ، گیریئنٹ جونز، سائمن جونز، ایلکس لاؤڈن، کیون پیٹرسن، میتھیو پرائر، اینڈریو سٹراس، کرس ٹریملٹ، مارکس ٹریسکوتھک، شان ادال

انگلینڈ ون ڈے سکواڈ: مائیکل وان، جیمز اینڈرسن، پال کالنگ وڈ، اینڈریو فلنٹاف، ایشلے جائلز، سٹیو ہارمیسن، گیریئنٹ جونز، سائمن جونز، کیون پیٹرسن، میتھیو پرائر، اینڈریو سٹراس، کرس ٹریملٹ، مارکس ٹریسکوتھک، لیئم پلنکٹ، وکرم سولنکی

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد