’تر نوالہ نہیں ہیں‘ شعیب | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شعیب اختر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سریز جیتنا بہت مشکل ہو گا۔ بی بی سی چینل فائیو لائیو کو دیے گئے انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا انگلینڈ نے ایشز سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس وقت دنیا کی بہترین ٹیم ہے لیکن اس کو پاکستان میں مختلف حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم 26 اکتوبر سے پاکستان کے دورے پر روانہ ہو رہی ہے جہاں وہ تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے میچ کھیلے گی۔ شعیب اختر نے کہا کہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو پاکستان کی وکٹوں پر ایڈجسٹ کرنا مشکل کام ہو گا۔ پاکستان میں وکٹیں بیٹسمینوں کے لیے زیادہ سازگار ہوتی ہیں اور بولروں کو بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کی وکٹوں پر بیٹسمینوں کو آؤٹ کرنے کے لیے ریورس سوئنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ ان سمیت پاکستان کے پیس بالر گیند کو ریورس سوئنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ شعیب اختر کرکٹ کی دنیا کے سب سے تیز ترین بولروں میں سے ہیں اور انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں 144 اور ایک روزہ میچوں میں 186 وکٹ حاصل کیے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||