BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 24 February, 2005, 11:33 GMT 16:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’نائٹ کلب جانا انہونی بات نہیں‘

عمران خان
’ کھلاڑی پر یوں جرمانہ عائد کرنا قواعد کے مطابق نہیں‘
پاکستان ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے کہ جو ہمیشہ سے فاسٹ بالر شعیب اختر کے بہت بڑے سپورٹر رہے ہیں، شعیب کے سلسلے میں کرکٹ بورڈ کے رویے پر تنقید کی ہے۔

عمران خان کے بقول اگر کوئی کھلاڑی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ٹیم مینجمنٹ اسے دورے کے دوران ہی جرمانہ کرتی ہے اور وہی اس کی مجاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کمیٹی بٹھا کر کھلاڑی پر جرمانہ عائد کرنا قوائد کے مطابق نہیں۔

دنیا میں کوئی ٹیم ایسی نہیں کہ جس میں کھلاڑی کبھی نہ کبھی نظم و ضبط کی خلاف ورزی نہ کرتے ہوں اور نائٹ کلب جانا بھی کوئی ایسی ان ہونی بات نہیں کہ جس پر کمیٹیاں بٹھائی جائیں۔ ایسا لگتا ہے کہ اپنے اہم کھلاڑی کو نیچا دکھایا جا رہا ہے اور یہ رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ تیز گیند پھینکنے والوں کا رویہ ہمیشہ سے جارحانہ رہا ہے اور ایسے کھلاڑی پاکستان کی ٹیم میں ہمیشہ رہے ہیں اور جس طرح انہیں ہینڈل کیا جاتا تھا شعیب کو بھی کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان کے لیے عالمی کپ جیتنے والے سابق کپتان نے کہا کہ شعیب نے آسٹریلیا میں دو ٹیسٹ میچوں میں خاصی اچھی کارکردگی دکھائی اور اب یہ کہنا کہ ٹیم کو ان کی ضرورت نہیں صریحاً ناانصافی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شعیب کے نہ کھیلنے سے بہت فرق پڑے گا۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا یونس خان کو میرے کہنے پر نائب کپتان نہیں بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کپتانی کے دور میں اس قدر بااختیار نہیں تھے تو اب باہر سے وہ اتنے مؤثر کیسے ہو سکتے ہیں۔

پاک بھارت سیریز کے بارے میں عمران خان کاموقف ہے کہ بھارت کو پاکستان پر سبقت حاصل ہے کیونکہ ایک سال پہلے ہی وہ پاکستان میں زبردست پرفارمنس دے چکا ہے اور اس مرتبہ پاکستانی ٹیم میں شعیب اختر بھی شامل نہیں ہیں۔

عمران خان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انیس سو ستّاسی میں جب پاکستان ٹیم بھارت گئی تھی تو سپن وکٹوں کے سبب بھارت کو فوقیت تھی لیکن اس کے باوجود پاکستان جیت گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی ٹیم صحیح معنوں میں مقابلہ کرے تو جیت ناممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی نسبت پاکستان کے بلے بازوں کے لیے بھارت کی وکٹیں آسان ہوں گی اور اگر بلے باز اچھی بیٹنگ کریں تو بالرز بھی اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔

عمران خانتیز کام آئیں گے
عمران خان کہتے ہیں تیز بالر سیریز جتوا سکتے ہیں
شعیب ملکآئی سی سی کی پابندی
شعیب ملک انڈیا کے ٹور پر بولنگ نہیں کرائیں گے
شعیب اخترشعیب کو سزا
شعیب اختر پر پانچ سو امریکی ڈالر جرمانہ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد