شعیب کی کلئیرنس کی امید نہیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ شعیب ملک کو آئی سی سی سے طبی بنیاد پر کلیئر کروانے کے معاملے میں مایوس دکھائی دیتا ہے۔ بورڈ نے آئی سی سی سے درخواست کی ہے کہ شعیب ملک کو طبی بنیاد پر کلیئر کرتے ہوئے بولنگ کی اجازت دے دے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے اعتراف کیا ہے کہ بورڈ کو یقین نہیں ہے کہ یہ اجازت اسے مل جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کی کہنی ایک حادثے میں متاثر ہوئی تھی جس کے سبب وہ گیند کا کنٹرول کھو بیٹھے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان میں ہونے والی سہ فریقی سیریز کے فائنل میں امپائرز سائمن ٹافل اور علیم ڈار نے شعیب ملک کے بولنگ ایکشن کو قواعد وضوابط کے منافی قرار دیا تھا۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ شعیب ملک کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں وہ آسٹریلیا کے دورے میں بولنگ نہیں کرسکے اس دوران پرتھ میں بائیو مکینکس کے ماہر پروفیسر بروس ایلیٹ اور بولنگ کوچ ڈیرل فوسٹر نے شعیب ملک کے بولنگ ایکشن پر کام کیا اور ان کی رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو بھیجی ہے لیکن اسے یقین نہیں ہے کہ بھارتی دورے میں شعیب ملک بولنگ کرسکیں گے۔ اس دورے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں بحیثیت بیٹسمین ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ آف اسپنر ارشد خان اسپن بولنگ مضبوط کرنے کے لیے ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||