BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 17 February, 2005, 13:59 GMT 18:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب اختر کو جرمانے کی سزا

شعیب اختر
شعیب اختر
شعیب اختر کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ سو امریکی ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

شعیب اختر کے خلاف الزامات کا جائزہ لینے کے لیے جمعرات کو لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی قائم کردہ ڈسپلینری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شعیب اختر بھی پیش ہوئے۔

جسٹس ریٹائرڈ امیر عالم خان کی سربراہی میں ہونے والے اس اجلاس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر اصغر حیدر نے فیصلہ سنایا۔

فیصلے کے مطابق شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ضابطہء اخلاق کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور متلون مزاجی کا ثبوت دیاہے اور وہ نظم و ضبط کی شدید خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں لہذا انہیں پانچ سو امریکی ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

شعیب اختر کو تنبیہ بھی کی گئی ہے کہ وہ آئندہ سختی سے نظم و ضبط کی پابندی کریں۔

ڈسپلنری کمیٹی کے اس فیصلے سے وہ خدشات دور ہو گئے کہ ڈسپلنری کمیٹی کے کسی سخت فیصلے سے شعیب اختر کی دورہء بھارت کے لیے ٹیم میں شمولیت پر اثر پڑ سکتا ہے۔

شعیب اختر کی ٹیم میں شمولیت کی راہ میں اب صرف ایک رکاوٹ ہے اور وہ ہے انیس فروری کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم کردہ میڈیکل بورڈ اور غیر ملکی ٹرینرز کی جانب سے لیا جانے والا فٹنس ٹیسٹ جس کے بعد بھارت کے دورے کے لیے پاکستان کی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

مبصرین کرکٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ شعیب اختر یہ فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد