پاکستانی ٹیم کے لیے بولنگ کوچ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ بھارت کے دورے پر اپنے بولرز کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لیے بولنگ کوچ یا مشیر کی تقرری کرنے والا ہے۔ وسیم اکرم اور وقاریونس میں سے کسی ایک کو یہ ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔ کچھ عرصے سے پاکستانی بولرز رن اپ صحیح نہ ہونے اور اضافی رنز دینے کے سبب مشکلات سے دوچار ہیں۔ جاویدمیانداد اور باب وولمر بھی اس خامی پر قابو پانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ اطلاعات یہ ہیں کہ وسیم اکرم اور وقار یونس میں سے کسی ایک کو یہ ذمہ داری سونپت جا سکتی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سلسلے میں عمران خان اور مشتاق محمد سے بھی رابطہ کیا تھا لیکن انہوں نے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا جس کے بعد وسیم اکرم اور وقاریونس کے ناموں پر غور ہورہا ہے۔ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ بھارت کے دورے میں انہیں اپنے ساتھی بولرز کی رہنمائی کرکے خوشی ہوگی۔ وسیم اکرم بھارتی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا میں عرفان پٹھان کی رہنمائی کرچکے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر شعیب اختر پر واضح کردیا ہے کہ وہ فٹ ہونے کی صورت میں ہی بھارتی دورے کے لیے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوسکیں گے۔ سلیکشن کمیٹی کا خیال ہے کہ شعیب اختر کے پاس مطلوبہ فٹنس حاصل کرنے کے لیے بہت کم وقت رہ گیا ہے۔ بھارتی دورے کے لیے پاکستانی ٹیم جمعہ کو منتخب کی جائے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||