BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 07 February, 2005, 17:07 GMT 22:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سٹیو وا کوچنگ کے خواہشمند
سٹیو وا کرکٹ کی تاریخ کے سب سے کامیاب ترین کپتان ہیں
سٹیو وا کرکٹ کی تاریخ کے سب سے کامیاب ترین کپتان ہیں
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سٹیو وا جن کو ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کامیاب کپتان ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے عہدے کے امیدوار ہیں۔

اخبارات کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کوچ کے لیے سٹیو وا کے علاوہ ٹوم موڈی اور جیف مارش بھی امیدواروں کے فہرست میں شامل ہیں۔

سٹیو وا کے مینیجر رابرٹ جوسکے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے کوچ کا عہدہ ایسا ہے جس پر غور کیا جا سکتا ہے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم کے موجودہ کوچ رئے جینگز ہیں جن کے معاہدے کی مدت مئی میں ویسٹ انڈیز کے دورے کے بعد ختم ہو رہی ہے۔

جننگز کے کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے جنوبی افریقہ ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ اور بھارت سے شکست کھا چکا ہے۔ اگر ویسٹ انڈیز میں جنوبی افریقہ نے کامیابی حاصل کر لی تو شاید یونائنٹڈ کرکٹ بورڈ اگلے سال موسم سرما کے آسٹریلیا کے دورے سے پہلے تبدیلی کو موخر کرنے پر غور کرے۔

سٹیو وا نے آسٹریلیا کی طرف سے ایک سو اڑسٹھ میچ کھیلے جن میں سے انہوں نے ستاون میچوں میں کپتانی کے فرائض بھی انجام دیے۔ ان ستاون میچوں میں سے اکتالیس میچوں میں انہوں نے کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے حال ہی میں سونامی کے متاثرہ افراد کے لیے منعقد کئے گئے نمائشی میچ میں ورلڈ الیون کی کوچنگ کی اور وہ ابھی کرکٹ سے وابستہ رہنے کے بارے میں خواہشمند ہیں۔

جوسکے نے کہا کہ انہیں جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی اشارہ نہیں ملا۔

جوسکے نے کہا کہ اگر ہم سے رابط کیا گیا اور ایسا کوئی موقعہ ملا تو ہم یقیناً اس پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔

ٹام موڈی اس وقت انگلینڈ کی کاونٹی ورچسٹرشائر کی طرف سے کو چنگ کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جبکہ مارش اس عہدے کے سب سے زیادہ مضبوط امیدوار تصور کئے جارہے ہیں کیونکہ ان کے آسٹریلیا اور زمباوبوے کی ٹیموں کے کوچ رہ چکے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد