BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 03 February, 2005, 01:11 GMT 06:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
270 کے جواب میں 270
انگلستان کی ٹیم
انگلستان کی ٹیم میچ برابر کرنے پر خوش
جنوبی افریقہ میں ایک روزہ میچوں کے سیریز کا دوسرا میچ انگلستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹائی ہو گیا۔ سیریز کا پہلا میچ انگلستان جیت چکا ہے۔

انگلستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹ کے نقصان پر پچاس اوور میں دو سو ستّر رن بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مطلوبہ اووروں میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر اتنے ہی رن بنائے۔

میچ کے آخری اوور میں میں جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لیے آٹھ رن درکار تھے۔

انگلستان کے کپتان مارکس ٹریسکوتھک نے گیند کبیر علی کے ہاتھ میں دی جن کے لیے یہ میچ کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا تھا۔ وہ اس سے پہلے اپنے سات اوور میں سات رن کی اوسط سے انچاس رن دے چکے تھے۔

آخری اوور کی شروعات جنوبی افریقہ کے لیے اچھی تھی۔ پہلی گیند نو بال تھی جس پر مارک باؤچر نے چوکا لگایا۔ اس طرح جنوبی افریقہ کو چھ گیندوں پر تین رن درکار تھے۔

نو بال کے بعد اوور کی پہلی گیند پر باؤچر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ دوسری گیند پر شان پولاک کوئی سکور نہ کر سکے۔ تیسری گیند پر ایک سکور بنا۔ چوتھی گیند پر تیز رن لینے کی کوشش میں جنوبی افریقہ کی ساتویں وکٹ گر گئی۔ پانچویں گیند پر پولاک نے سنگل لیا اور سکور برابر ہو گیا۔

آخری گیند پر جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لیے ایک رن چاہیے تھا لیکن اس کے کھلاڑی اینڈریو ہال سٹمپ آؤٹ ہو گئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد