BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 28 January, 2005, 03:03 GMT 08:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایڈیلیڈ: ویسٹ انڈیز کی جیت
لارا
ویسٹ انڈیز کے کپتان برائن لارا نے ایک سو چھپن رنز بنائے
آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے سہ فریقی کرکٹ سیریز کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 58 رنز سے شکست دے دی ہے۔

کپتان برائن لارا کے 156 رنز کی مدد سے ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے پچاس اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر 339 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے اس کے جواب میں مقررہ پچاس اووروں میں نو وکٹ کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے یوسف یوحنا نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے چھیالیس گیندوں پر پینتالیس رنز بنائے اور رن آؤٹ ہوگئے۔ عبدالرزاق نے دو چوکوں کی مدد سے انچاس گیندوں پر چوالیس رنز بنائے اور بریوو کی گیند پر انہیں لارا نے کیچ آؤٹ کیا۔

جمعہ کی صبح پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے برائن لارا نے پانچ چھکوں اور بارہ چوکوں کی مدد سے صرف 138 گیندوں میں 157 رنز بنائے اور انہیں محمد حفیظ نے بولڈ کیا۔ لارا نے دو سو انچاس میچ کھیلے ہیں جن میں ان کا یہ دوسرا سب سے بڑا سکور تھا۔ انہوں نے کل انیس سنچریاں بنائی ہیں۔

لارا کے بعد ویسٹ انڈیز کے دوسرے کامیاب بیٹسمین چندر پال تھے۔ انہوں نے 85 رنز بنائے اور انہیں شاہد آفریدی کی گیند پر محمد حفیظ نے کیچ آؤٹ کیا۔ ہنڈز اور براوو نے بالترتیب تیس اور تین رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے نویدالحسن، افتخار انجم، شاہد آفریدی اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ لیا۔ پاکستان کی طرف سے اکتیس اضافی رنز دیے گئے جو گیارہ نو بالز، دس وائڈ، ایک بائی اور گیارہ لیگ بائی پر مشتمل تھے۔

گزشتہ ہفتے برِسبین میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی۔

آسٹریلیا اس سہ فریقی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ چکا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کو فائنل میں پہنچنے کے لئے ایک اور میچ جیتنا ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد