BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 21 January, 2005, 05:42 GMT 10:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بارش نے آسٹریلیا کو بچا لیا
بریوو کو ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے
بریوو کو ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان وی بی ایک روزہ میچوں کی سیریز کا جعمہ کوکھیلے جانے والے میچ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا ہے۔

اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 263 رن بنائے تھے اور آسٹریلیا کے پہلے پانچ کھلاڑیوں کو صرف تینتالیس کے رن پر آؤٹ کر لیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کی پوزیش مستحکم دکھائی دیتی تھی اور عین ممکن تھا کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف یہ میچ جیت جاتے جب بارش کی وجہ سے میچ ختم کر دیا گیا۔

ویسٹ انڈیز کے263 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے گیارہ اوور میں پانچ وکٹ کھوکر تینتالیس رنز بنائے تھے جب بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا۔ گیبا میں کھیلے جانے والے اس میچ کو بارش کی وجہ سے اٹھائیس اوور تک محدود کر دیا گیا تھا۔

آسٹریلیا کو باقی ماندہ سترہ اوور میں ایک سو باؤن رن بنانےتھے اور اس کے پانچ کھلاڑی باقی ہیں۔

آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی اس سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ کی پہلی اننگز میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف مقررہ پچاس اووروں میں نو وکٹوں کے نقصان پر دوسو تریسٹھ رنز بنائے تھے۔

ویسٹ انڈیز کے لیے ایک سو اڑتیس گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے ہائنڈز نے سب سے زیادہ ایک سو سات رنز بنائے۔ وہ ایس آر واٹسن کی گیند پر اے سی گلکرسٹ کے ہاتھوں اڑتالیسویں اوور میں کیچ ہوئے۔

ان کی یہ پانچویں سنچری تھی۔ ہائنڈز کی شیوچندرپال کے ساتھ چوتھے وکٹ کی 89 رنز کی پارٹنرشپ تھی۔ خود شیو چندرپال نے اڑتالیس گیندوں پر پینتالیس رنز بنائے جس میں ایک چھکا بھی شامل تھا۔

آج صبح ویسٹ انڈیز کے کپتان برائن لارا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس سیریز کے پہلے دو میچ ہار گئی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے آل راؤنڈر بریوو کو میدان میں اتارا گیا لیکن وہ تین چوکوں کی مدد سے بائیس گیندوں میں ستائیس رنز بناکر کیچ ہوگئے۔ برائن لارا بھی کامیاب نہ رہے اور جب ویسٹ انڈیز کا سکور دو وکٹ پر بانوے رنز تھا تب وہ صرف چھ رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سے سب سے کامیاب بالر جیسن گلسپی رہے جنہوں نے تین وکٹ لیے لیکن ان کے نو اووروں میں آسٹریلیا کو باسٹھ رنز کا نقصان اٹھانا پڑا۔ جبکہ واٹسن نے دس اووروں میں باون رنز دے کر دو وکٹ حاصل کیے۔

آسٹریلیا کی ٹیم ویسٹ انڈیز کو سریز کے پہلے میچ میں بھی ہرا چکی ہے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم: کرس گیل، ویول ہائنڈز، رمیش ساروان، برائن لارا(کپتان)، چندرپال، ایم بریوو ، سی بھی براؤن، آئی بریڈشا، مروِن ڈلون، پی ٹی کالنز اور ایم این سیموئلس۔

آسٹریلیا کی ٹیم: ایڈم گلگرسٹ، میتھو ہیڈن، رکی پونٹنگ (کپتان)، ڈیمیئن مارٹن، ڈیرن لیہمن، سیمنڈز، کلارک ، شین واٹسن ، بریٹ لی، کیسپروچ، اور جیسن گلسپی۔

سال کا اختتامکرکٹ کی جیت
تعلقات بحال کرنے میں کرکٹ بازی لیے گئی
روہن تندولکرچچا کے نقشِ قدم پر
تندولکر کے بھتیجے روہن بھی کرکٹ کے میدان میں
شعیب اخترامدادی میچ سے باہر
شعیب، تندولکر سونامی امدادی میچ سے باہر
پوپائےعبدالرزاق اور پالک
عبدالرزاق کے دوست انہیں’پوپائے‘ کہتے ہیں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد