BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 06 January, 2005, 13:34 GMT 18:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’عبدالرزاق پوپائے دی سیلر مین‘
عبدالرزاق کی پسندیدہ خوراک
عبدالرزاق کی پسندیدہ خوراک پالک
پالک کو دیکھ کر ناک چڑہانے والے بچوں کو اکثر ماں باپ یہ کہتے ہیں کہ اگر پالک کھاؤ گے تو بڑے ہو کر پوپائے دی سیلر مین کی طرح طاقت ور بن جاؤ گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عبدالرزاق نے ماں باپ کی اس نصیحت پر کچھ زیادہ ہی عمل کرنا شروع کر دیا ہے اور پالک کے علاوہ کچھ اور کھانا چھوڑ دیا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف میلبورن ٹیسٹ میں تیسرے ٹیسٹ کے دوران عبدالرزاق کو قے، سر چکرانے اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت ہو گئی تھی۔

گو کہ انہوں نے اس میچ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ کی لیکن وہ تیسری اور آخری ٹیسٹ کے لیے کلی طور پر صحتیاب نہیں ہو سکے اور اس میں انہیں آرام کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

عبدالرزاق کو ایک سال قبل نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران بھی اس قسم کی شکایت ہو گئی تھی اور انہیں ایک طبی ماہر نے پالک استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

News image
ایک روزہ میچوں کے لیے عبدالرزاق مکمل طور پر فٹ ہیں

پاکستانی ٹیم کے مینیجر آپریشن ذاکر خان نے ایک آسٹریلوی اخبار کو بتایا کہ کسی نے عبدالرزاق کو پالک کھانے کا مشورہ دیا تھا لٰہذا عبدالرزاق نے پالک کھانا شروع کر دیا اور اب اسے پالک بہت پسند ہے اور وہ جہاں بھی جاتا ہے اس بات پر اصرار کرتا ہے کہ کھانے میں پالک ضرور شامل ہو۔

تاہم پاکستانی کرکٹ کے ٹیم مینیجر ہارون رشید نے پالک کی وجہ سے عبدالرزاق کی بیماری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’یہ سب فضول باتیں ہیں۔ اس کا (پالک کا) رزاق کی بیماری میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ بیمار تو کوئی بھی ہوسکتا ہے۔ ایسی باتیں کرنا اچھا نہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں اب مذاق سے پوپائے دی سیلر مین کہنا شروع کر دیا ہے۔

ذاکر کو اب عبدالرزاق کے بہت زیادہ پالک کھانے پر تشویش لاحق ہو گئی ہے۔ تاہم پاکستانی ٹیم کے ڈاکٹر ڈیرئن لفسن کا کہنا ہے کہ عبدالرزاق کو وائرل انفکشن ہے کیونکہ ان کی کسی ٹیسٹ اور سکین میں ان کی بیماری کی تشخیص نہیں ہو سکی ہے۔

لفسن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا آنے سے ان کی خوراک تبدیل ہوگئی۔ یہ بری یا اچھی نہیں ہوئی بلکہ بدل گئی۔

ہارون رشید عبدالرزاق کی صحتیابی کے بارے میں پر امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عبدالرزاق کو جسمانی تربیت دی جارہی اور وہ ایک روزہ مقابلوں کی سیریز کھیلنے کے لیے مکمل طور پر صحتیاب ہو جائیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد