BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 29 December, 2004, 01:24 GMT 06:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسٹریلیا پھر جیت گیا
رکی پونٹنگ اور میتھو ہیڈن
رکی پونٹگ اور میتھو ہیڈن نے سو رنز سے زیادہ کی شراکت کر کے میچ آسانی سے جیت لیا۔
میلبورن ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو نو وکٹوں سے ہرا کرتین میچوں کی سیریز جیت لی ہے۔آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی جسٹن لینگر تھے جن کو محمد سمیع نے پانچ رنز کے انفرادی سکور پر آؤٹ کر دیا تھا۔

پاکستان نے میلبورن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے ایک 126 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ پاکستان کی تمام ٹیم دوسری اننگز میں صرف رنز 163 بناکر آؤٹ ہو گئی۔ آل رونڈر شعیب ملک اکتالیس رنز کے ساتھ سب سے نمایاں سکورر رہے۔

پہلے میچ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو 491 رنز سے ہرا دیا تھا۔

میچ کے چوتھے روز آؤٹ ہونے والوں میں محمد سمیع، کامران اکمل اور شعیب ملک عبد الرزاق اور شعیب اختر تھے۔دانش کنریا نو رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے پہلے آسٹریلیا نے اپنی اننگز میں 379 رنز بنا کر پاکستان پر اڑتیس رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔

آخری آؤٹ ہونے والے گلین مگرا تھے جنہیں دانش کنریا نے آؤٹ کیا۔محمد سمیع کوئی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔

بارش کی وجہ سے تیسرے روز کھیل دیر سے شروع ہوا۔ میچ کے پہلے سیشن میں پاکستان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں ایڈم گلگرسٹ نے اڑتالیس، شین وارن نے دس اور ڈیمین مارٹن 142 رنز بنائے۔ ایڈم گلگرسٹ کو دانش کنیریا نے اڑتالیس کے سکور پر آؤٹ کیا جبکہ شعیب اختر نے شین وارن کو آؤٹ کیا۔ ڈیمین مارٹن دانش کنیریا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

اس سے پہلے پاکستان کے آل رونڈر عبدالرزاق کو ہنگامی حالات میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق وہ تیسرے روز کے کھیل میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

عبدالرزاق کو کھیل شروع ہونے کے وقت سے دو گھنٹے پہلے ایمبولینس میں ڈال کر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے مختلف ٹسیٹ کیے جا رہے ہیں۔

عبدالرزاق کو قے آرہی تھی اور انہوں سر درد اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت کی تھی۔

عبدالرزاق نے پہلی اننگز میں سو منٹ سے زیادہ دیر تک وکٹ پر رہنے کے باوجود چار رن سکور کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں عبد الرزاق نے سات اوورز بھی کرائے تھے لیکن کوئی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔

آسٹریلیا نے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز 203 سے شروع کی۔

اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم 341 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

اس کے بعد جسٹن لینگر اور ڈیمیئن مارٹن نے آسٹریلوی اننگز کو سہارا دیا اور نوے رنز کی شراکت کی۔ جسٹن لینگر پچاس رنز بنا کر دانش کنیریا کی گیند پر عمران فرحت کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد لہیمن کھیلنے آئے جو شعیب اختر کا تیسرا شکار بنے۔ انہوں نے گیارہ رنز بنائے اور یاسر حمید کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایم جے کلارک تھے جو بیس رنز بنانے کے بعد دانش کنیریا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ان کا کیچ شعیب اختر نے پکڑا۔

پاکستانی ٹیم کے عارضی کپتان یوسف یوحنا نے پہلے دن اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری مکمل کی تھی اور انہوں نے یونس خان کے ساتھ شراکت میں ایک سو بانوے رن بھی بنائے۔ یوسف یوحنا 111 رن بنا کر شین وارن کی فُل ٹاس گیند کو ہٹ کرنے کی کوشش میں سٹمپ آؤٹ ہو گئے۔

یوسف یوحنا اور یونس خان کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی طرف سے بننے والا یہ سکور ایک ریکارڈ ہے۔

یونس خان نے ستاسی رن بنائے اور وہ گلیسپی کی گیند پر ایڈم گلکرسٹ کے ہاتھوں کاٹ بیہائنڈ ہو گئے۔ یہ گلیسپی کی جنب سے میچ کے دوسرے نئے گیند کی پہلی ڈلیوری تھی۔

اس کے بعد شعیب ملک بھی سات رن بنا کر گلیسپی ہی کی گیند پر سلِپ میں رکی پونٹنگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پہلے دن کے اختتام پر عبدالرزاق ایک سکور اور کامران اکمل سولہ رن پر کھیل رہے تھے۔

میلبورن میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یوسف یوحنا پاکستانی ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں۔ انضمام الحق زخمی ہونے کے باعث میچ میں حصہ نہیں لے رہے۔

اوپنر سلمان بٹ 70 رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 85، دوسری 93 تیسری 94 اور چوتھی286 رن پر گری۔

پاکستان نے آسٹریلیا میں ستائیس ٹیسٹ میچوں کھیلے ہیں اور چار جیتے ہیں۔

پاکستان کی ٹیم
سلمان بٹ، عمران فرحت، یونس خان، یوسف یوحنا(کپتان)، یاسر حمید، شعیب ملک، عبدالرزاق، کامران اکمل، محمد سمیع، شعیب اختر اور دانش کنیریا۔

آسٹریلیا کی ٹیم
جسٹن لینگر، میتھیو ہیڈن، رکی پونٹنگ(کپتان)، ڈیمین مارٹن، ڈرین لیہمن، ایم جے کلارک، ایڈم گلکرسٹ، شین وارن، جے این جلیسپی، کاسپروویچ، میک گراتھ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد