BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 03 December, 2004, 09:24 GMT 14:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان کو افتتاحی میچ میں شکست
دانش کنیریا
اس میچ میں دانش کنیریا کی کارکردگی قابلِ ذکر رہی
پاکستان کے دورۂ آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہیں رہا ہے۔

اس دورہ کے افتتاحی میچ میں جنوبی آسٹریلیا کی سیکنڈ الیون نےپاکستان کو دس رنز سے شکست دے دی ہے۔

پاکستانی بیٹنگ اس میچ کی دوسری اننگز میں بری طرح ناکام ہو گئی۔صرف یوسف یوحنا اور یونس خان ہی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے انہوں نے بالترتیب اکتالیس اور اٹھائیس رنز بنائے۔

اگرچہ دانش کنیریا کی شاندار بولنگ کے نتیجے میں پاکستان کو جیت کے لیے صرف چورانوے رنز کا ہدف ملا تھا لیکن اس کے تمام کھلاڑی صرف تراسی رنز پر آؤٹ ہو گئے۔

جنوبی آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں دانش کنیریا نے پینتالیس رن کے عوض سات وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے بیس سالہ جسٹن کوئٹزی نے تیئیس رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا۔

پاکستان اس دورے کا باقاعدہ آغاز سولہ دسمبر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ سے کرے گا۔لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو مزید پریکٹس کی ضرورت ہے۔

پاکستانی کوچ باب وولمر نے کہا ہے کہ وہ ٹیم کی خراب فارم کی وجہ سے فکر مند ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’ اس میچ سے ہمارے نوجوان اور تجربہ کار دونوں طرح کے بلے بازوں کی خامیاں سامنے آئی ہیں‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد