BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 22 November, 2004, 11:02 GMT 16:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دورۂ آسٹریلیا کے لئے پاکستانی ٹیم

پاکستانی کرکٹ ٹیم
ٹیم میں کئی نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے
دورۂ آسٹریلیا کے لئے پاکستان کی سترہ رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

فاسٹ بولنگ کے شعبے کو مضبوط کرنے کے لئے ٹیم میں دو نئے فاسٹ بولرز محمد آصف اور محمد خلیل شامل کئے گئے ہیں۔21 سالہ محمد آصف نے سیالکوٹ کی طرف سے کھیلتے ہوئے اس سیزن کی قائداعظم ٹرافی کے پانچ میچوں میں سب سے زیادہ25 وکٹیں حاصل کی ہیں اور کیمپ میں کپتان انضمام الحق اور کوچ باب وولمر کو متاثر کیا ہے جبکہ 22 سالہ محمد خلیل جو بائیں ہاتھ سے بولنگ کرتے ہیں گزشتہ سال بنگلہ دیش اور سری لنکا کے خلاف حالیہ کراچی ٹیسٹ کے پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل رہے ہیں ۔

چیف سلیکٹر وسیم باری ٹیم کو متوازن قرار دیتے ہیں۔ان کےمطابق اوپنر توفیق عمر چونکہ کافی دنوں سے میچ پریکٹس میں نہیں رہے ہیں لہذا وہ ٹیم میں شامل نہیں کئے گئے ہیں لیکن انہوں نے حیران کن طور پر یاسرحمید کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا ہے حالانکہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں انہیں آؤٹ آف فارم ہونے کے سبب ڈراپ کردیا گیا تھا لیکن دوبارہ ٹیم میں آنے تک وہ کسی میچ میں نہیں کھیلے جس سے ان کی فارم کا پتہ چلتا۔

ٹیسٹ اسکواڈ میں شاہد آفریدی بھی حیران کن طور پر شامل ہیں جبکہ چیف سلیکٹر یہ کہہ رہے ہیں کہ ون ڈے سیریز کے لئے ٹیم میں دو تین تبدیلیاں ہونگی۔

موجودہ ٹیم میں چھ کھلاڑی انضمام الحق، یوسف یوحنا، یونس خان، عبدالرزاق، شعیب اختراور شاہدآفریدی اس سے قبل بھی آسٹریلیا میں کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں بقیہ کھلاڑیوں کے لئے آسٹریلیا میں کھیلنے کا یہ پہلا اتفاق ہوگا۔

پاکستانی ٹیم آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ کھیلنے کے بعد آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ سہ فریقی ون ڈے ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔ پہلا ٹیسٹ16 سے20 دسمبر تک پرتھ میں دوسرا ٹیسٹ26 سے 30 دسمبرتک میلبورن میں اور تیسرا ٹیسٹ2 سے6 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

دورۂ آسٹریلیا کے لئے پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔ انضمام الحق ( کپتان)، عمران فرحت، یاسرحمید، یونس خان، یوسف یوحنا، عبدالرزاق، کامران اکمل، محمد سمیع، شعیب اختر شعیب ملک، دانش کنیریا، سلمان بٹ، رانا نویدالحسن، شاہد آفریدی، عاصم کمال، محمد آصف اور محمد خلیل

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد