بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے بھارت کے خلاف تیرہ نومبر کو کولکتہ میں کھیلے جانے والے واحد ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے لیے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ یہ میچ بھارتی کرکٹ بورڈ کی75 ویں سالگرہ کے موقع پر کھیلا جارہا ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عامر بشیر پہلی مرتبہ پاکستانی ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں۔ شعیب اختر اور محمد سمیع کو فٹ قرار دیتے ہوئے ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ اوپنر توفیق عمر کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ آؤٹ آف فارم یاسرحمید کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ انضمام الحق ( کپتان) عمران فرحت، توفیق عمر، یوسف یوحنا، شعیب ملک، عبدالرزاق، شاہد آفریدی، کامران اکمل، محمد سمیع، شعیب اختر، رانا نویدالحسن، ریاض آفریدی، یونس خان، سلمان بٹ اور عامر بشیر۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||