BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سہ فریقی سیریز، فیصلہ کن میچ

یوحنا نے حال میں اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے
یوحنا نے حال میں اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے
پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ہفتے کو سہ فریقی ون ڈے سیریز کے فائنل کے لئے میدان میں اتریں گی تو کپتان انضمام الحق کی کوشش ہوگی کہ ہوم گراؤنڈ پر ٹورنامنٹ نہ جیتنے کے جمود کو توڑا جائے۔ دوسری جانب مرون اتاپتو ایشیا کپ کے بعد ایک اور بڑی جیت کی طرف نگاہیں مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم قذافی سٹیڈیم میں1987ء ورلڈ کپ کا سیمی فائنل آسٹریلیا سے ہاری تھی اور پھر 95-1994 کی سہ فریقی سیریز کے فائنل میں بھی اسے آسٹریلیا نے شکست دے دی تھی۔ سری لنکا کے لئے قذافی سٹیڈیم خوش بختی کی علامت رہا ہے جس کی سب سے بڑی مثال 1996 کا ورلڈ کپ ہے۔

کپتان انضمام الحق کو اس بات کا بخوبی احساس ہے کہ پاکستانی ٹیم چند ایک اچھے نتائج کے بعد بڑے میچ میں آکر زیر ہوجاتی ہے اس تاثر کو وہ اس فائنل میں غلط ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اوپنرز صحیح وقت پر فارم میں آئے ہیں جو خوش آئند بات ہے۔ انضمام الحق ون ڈاؤن پوزیشن پر شعیب ملک کی شاندار کارکردگی سے خوش اور خود اپنی بیٹنگ سے مطمئن ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ ڈے نائٹ میچ میں ٹاس کی بہت اہمیت ہوگی کیونکہ رات کو اوس پڑنے سے بولرز کو بڑی قیمت چکانی پڑتی ہے۔

ہوسکتا ہےکہ انضمام الحق فائنل میں سپیڈ مرچنٹ شعیب اختر کے بغیر میدان میں اتریں جو ان کے مطابق ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں اور ڈاکٹرز ان کا معائنہ کرنے کے بعد ان کے کھیلنے یا نہ کھیلنے کے بارے میں فیصلہ کرینگے۔ آخری لیگ میچ میں اسی وجہ سے وہ صرف چار اوورز کراسکے۔

اس وقت یہ بحث اپنے عروج پر ہے کہ کپتان انضمام الحق شعیب اختر کو نئی گیند سے بولنگ دانستہ نہیں دے رہے ہیں جبکہ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ یہ کوئی تنازعہ نہیں بلکہ حکمت عملی کا حصہ ہے کیونکہ وہ ٹیم کا سٹرائیک بولر ہے اسے نمبر تین پر بولنگ دینے کا مقصد یہ ہے کہ رنز روکے جائیں۔

شعیب اختر کے علاوہ محمد سمیع بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نظر نہیں آتے جبکہ عبدالرزاق، جن کا دعوی ہے کہ وہ رنز روکنے کے لئے بولنگ کراتے ہیں اور وکٹیں سٹرائیک بولرز لے اڑتے ہیں، اپنے دعوے کے برعکس مہنگے بولر ثابت ہورہے ہیں۔

سری لنکا کی بیٹنگ لائن آگ برساتی توپوں کی طرح ہے جس کی جھلک آخری لیگ میچ میں دیکھی جاچکی ہےتاہم اس سیریز میں سری لنکا کی بولنگ اور خصوصا فیلڈنگ حیران کن طور پر دبی دبی سی رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد