BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 25 December, 2004, 16:34 GMT 21:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انضمام دوسرے ٹیسٹ سے باہر
انضمام
’مجھے ڈاکٹرز نے تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ میری کمر میں کافی تکلیف ہے‘
پاکستانی ٹیم کے کپتان انضمام الحق ان فٹ ہونے کے باعث آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

پہلے توقع تھی کہ میلبورن میں کھیلے جانے والے اس ٹیسٹ میچ سے پہلے وہ کھیلنے کے قابل ہوجائیں گے تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔

انصمام کا کہنا ہے ’مجھے ڈاکٹرز نے تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ میری کمر میں کافی تکلیف ہے‘۔

پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ آسٹریلیا نے 491 رن سے جیت لیا تھا۔ تاہم اب آسٹریلوی اوپنر جسٹن لینگر کی میچ میں شرکت ان کے ان فٹ ہونے کے باعث غیر یقینی ہے۔

وہ خود یہ میچ کھیلنے کے لیے کافی پرامید ہیں تاہم ابھی اس بارے میں حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔

اگر وہ بہتر نہ ہوسکے تو ان کی جگہ سائمن کاٹش بطور اوپنر کھیلیں گے جوکہ پاکستان کے لیے ایک حوصلہ افزا خبر ثابت ہوسکتی ہے۔

پاکستانی ٹیم شعیب اختر کے بارے میں آسٹریلوی کھلاڑی گلین میگراتھ کے بیان سے کافی ناخوش تھی جنہوں نے کہا تھا ’انٹرنیشنل کرکٹ میں شعیب اختر سے زیادہ شو مین یا دکھاوے والا کھلاڑی اور کوئی نہیں ہے۔ وہ یوں تو ٹاپ بیٹسمین ہیں تاہم وہ بے کار گیندیں کرانے کی بھی کافی اہلیت رکھتے ہیں۔‘

آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ یہاں کی پچ پرتھ کی نسبت پاکستانی ٹیم کے لیے بہتر ثابت ہوسکتی ہے تاہم ہم پھر بھی یہی سوچ رکھنا چاہیں گے کہ ہمارا پلہ پاکستان سے بھاری ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا ’اگر مخالف ٹیم پاکستانی ٹیم کو دباؤ میں لانے میں کامیاب ہوجائے تو پھر وہ زیادہ بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکتے‘۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد