BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 07 December, 2004, 10:22 GMT 15:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بٹ کی سنچری، پاکستان جیت گیا
News image
سلمان بٹ ایک سو پینتیس گیندوں پر 115 رنز۔
پاکستان نے اوپنر سلمان بٹ کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا کی چئیرمین الیون ٹیم کے خلاف ون ڈے میچ 43 رن سے جیت لیا ہے۔

بٹ نے ایک چھکے اور گیارہ چوکوں کی مدد سے ایک سو پینتیس گیندوں پر 115 رنز سے اپنی شاندار سنچری مکمل کی جس سے پاکستانی ٹیم 256 رن بنانےمیں کامیاب رہی۔

بٹ کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہا۔ عمران فرحت نے پچیس، عبدالرزاق نے چوبیس، شاہد آفریدی نے اکیس ، یوسف یوحنا پندرہ اور یاسر حمید چار رن بناسکے۔ کپتان انضام الحق سولہ رن بنا کرناٹ آوٹ رہے۔

آسٹریلیا چیئر مین الیون کی ٹیم 213 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کے نئے تیز بالر محمد خلیل نے سات اوور کئے اور 33 رن دے کر جسٹن لینگر کو آؤٹ کیا۔ شاہد آفریدی اور دانش کنریا نےدو دو وکٹیں حاصل کئیں جب کہ رعنا نوید الحسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کے طرف سے رونچی نے اکاون رن بنائے۔

پچھلے ہفتے پاکستانی ٹیم مغربی آسٹریلیا کی سیکنڈ الیون کے ہاتھوں حیران کن طور پر ہار گئی تھی۔

چئیرمین الیون کی طرف سے میڈیم پیس باؤلر مائیک حیسی سب سے زیادہ کامیاب رہے اور انہوں نے اٹھائیس رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان اس میچ میں فاسٹ باؤلر شعیب اختر اور محمد سمیع کے بغیر کھیل رہا ہے۔ ان باؤلروں کو اس لئے آرام دیا جارہا ہے تاکہ جمعرات کو مغربی آسٹریلیا کے ساتھ کھیلے جانے والے چار روزہ میچ میں انہیں کھلایا جاسکے۔

چئیرمین الیون کی ٹیم، کی کپتانی جسٹن لینگر کررہے تھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد