انضمام، رزاق ٹیسٹ کےلیے ان فٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق اور آل راؤنڈر عبدالرزاق آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ان فٹ ہونے کی وجہ سے نہیں کھیل سکیں گے۔ ادھر آسٹریلیا نے دو جنوری سے سڈنی میں شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی ٹیم میں دو سپنر شامل کیے ہیں۔ مشہور لیگ سپن بولر شین وان کے ساتھ سٹواٹ میک گل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا نے مڈل آرڈر بیٹسمین ڈیرن لہیمن کی جگہ آل رونڈر شین واٹسن کو ٹیم میں شامل کیاہے۔فاسٹ بولر مائیکل کاسپروچ کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا تین میچوں کی سریز دو صفر سے جیت چکا ہے۔ پاکستان کے کپتان انضمام الحق نے کمر میں تکلیف کی وجہ سے میلبورن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لیا تھا جبکہ عبدالرزاق کو نامعلوم بیماری کی وجہ سے دو دفعہ ہسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا۔ پاکستان کے عارضی کپتان یوسف یوحنا نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم فٹنس کے مسائل سے دوچار ہے اور ابھی ٹیم کا اعلان نہیں کیا جا سکتا۔ یوسف یوحنا نے کہا ہے کہ میلبورن ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم میں کم از کم چار تبدیلیاں کی جائیں گیں۔ پاکستان کے فاسٹ بولر محمد سمیع اور شعیب ملک زخمی ہونے کے باعث نہیں کھیل سکیں گے۔ سمیع پاؤں میں چوٹ کی وجہ سے آرام کر رہے ہیں جبکہ ملک کے ہاتھ کی انگلی زخمی ہے۔ آسٹریلیا کے کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم لیگ سپن باولنگ کو کبھی بھی اچھا نہیں کھیل سکتی اور سٹورٹ میک گل کی ٹیم میں شمولیت سے پاکستان کے مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||