پاکستان کی تیاریوں کو ایک اور دھچکا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مغربی آسٹریلیا کے ہاتھوں دس وکٹ کی شکست سے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کی تیاریوں کو ایک اور دھچکا پہنچا ہے۔ چار روزہ میچ کے تیسرے دن پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے چار رنز پر اپنی باری دوبارہ شروع کی تو اس کی پوری ٹیم ایک سو چوہتر رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی طرف سے سلمان بٹ نے ستتر گیندوں پر سینتالیس رنز بنائے۔جنوبی آسٹریلیا کی طرف سے بریٹ ڈورے اور بن ایڈمنٹن نے چار چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جنوبی آسٹریلیا کی ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے تینتیس رن کا ہدف ملا جو کہ اس نے بنا کسی نقصان کے پانچ اوور میں پورا کر لیا۔ پاکستان جسے گزشتہ ہفتے جنوبی آسٹریلیا کی سیکنڈ الیون کے ہاتھوں شکست کھانی پڑی تھی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعرات کو کھیلے گا۔ پاکستانی بیٹنگ کی تباہی کا آغاز عمران فرحت کے آؤٹ ہونے سے ہوا۔ عمران فرحت اٹھارہ کے مجموعی سکور پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہوئے۔ بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں یوسف یوحنا نے بتیس اور عبدالرزاق نے پچیس رن بنائے۔ باقی کوئی بھی کھلاڑی بیس سے زیادہ رنز نہ بنا سکا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||