انگلینڈ، جنوبی افریقہ: چوتھا ٹیسٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان جہانسبرگ میں کھیلے جانے والے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بارش کی وجہ سے کھیل کا آغاز دیر سے ہوا لیکن تھوڑی ہی دیر بعد کم روشنی کی وجہ سے کھیل کو دوبارہ روکنا پڑا۔ دوسرے دن چھٹے اوور میں انگلینڈ کے نائٹ واچ مین ہوگارڈ آؤٹ ہو گئے۔ ان کی جگہ فلنٹاف کھیلنے آئے ہیں اور کھیل رکنے تک انگلینڈ نے دو سو پچہتر رن بنائے تھے۔ پہلے دن انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ نے اینڈریو سٹراس کی سنچری کی مدد سے کھیل ختم ہونے تک چار ووکٹ کے نقصان دو سو چہتر رن بنائے ہیں۔ جہانسبرگ کے میدان پر سٹراس اور رابرٹ کیی نے ایک سو بیاسی رن کی ریکارڈ شراکت کی۔ چائے کے وقفے کے بعد جنوبی افریقہ نے نئی گیند کے ساتھ تین ووکٹوں تھوڑے وقفے سے حاصل کیں۔ انگلینڈ کی پہلی وکٹ پینتالیس کے مجموعی سکور پر گری تھی۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ کو دوسری وکٹ دو سو ستائیس کے سکور پر حاصل ہوئی۔ لیکن اس کے بعد دو وکٹیں دو سو باسٹھ اور دو سو تریسٹھ سکور پر گرئیں۔ اس سیریز میں انگلینڈ کے کپتان مائیکل وان نے پہلی مرتبہ ٹاس جیتا ہے اور پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کے دوسرے اوپنر مائیکل ٹریسکوتھک اعتماد سے نہ کھیل سکے اور صرف سولہ رن بنا سکے۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے تیز رفتار بالر ڈیل سٹین کی ایک باہر جاتی ہوئی گیند پر بلا لگا دیا جس کی وجہ سے وہ اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ تاہم دوسری طرف سٹراس ، شان پولاک کی بہت خطرناک گیندوں کا اعتماد اور عقلمندی سے سامنا کرتے رہے اور احتیاط سے کھیلتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پانچویں نصف سنچری سکور کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ ایک وکٹ گر جانے کے بعد رابرٹ کئی کھیلنے آئے اور انہوں نے بھی نصف سنچری بنالی ہے۔ انگلینڈ نے اس میچ میں سائمن جانز کی جگہ جیمز اینڈرسن کو شامل کیا ہے اور جنوبی افریقہ کی ٹیم میں مارک باؤچر کی پانچ ٹیسٹ میچوں کے بعد واپسی ہوئی ہے۔ ان کے علاوہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں زخمی کارل لینگویلدٹ کی جگہ ڈیل سٹین کھیل رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاؤن میں تیسرے میچ میں انگلینڈ کو ہرا کر پانچ میچوں کی یہ سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی۔ جہانسبرگ کے وانڈرر گروانڈ پر گزشتہ دس سالوں میں آسٹریلیا وہ واحد ٹیم ہے جو جنوبی افریقہ کو شکست دینے میں کامیاب رہی ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم: گرام سمتھ، نکی بوئے، مارک باؤچر، ہاشم عملہ، اے بی ڈی ولیئرز، بوائٹا ڈیپنار، ہرشل گبز، اینڈریو ہال، ژاک کیلس، کارل لینگویلدٹ، ماخایا نتینی، شان پولاک ، ژاک روڈلف اور ڈیل سٹین۔ انگلینڈ: مارکس ٹریسکوتھک، اینڈریو سٹراس، رابرٹ کئی، مائیکل وان، گرام تھروپ، اینڈریو فلنٹاف، گیرینٹ جونز، ایشلے گلز، میتھیو ہوگارڈ، سٹیو ہرامسن اور جیمز اینڈرسن۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||