BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 24 December, 2004, 09:42 GMT 14:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جیسا چاچا ویسا بھتیجا
روہن تندولکر
روہن کا بیٹنگ سٹائل چچا جیسا ہے
بھارتی کرکٹ میں سچن تندولکر کا نام سب سے مشہور ناموں کی فہرست میں آتا ہے اور اس وقت سے بھارت کے اہم بلے باز ہیں جب سے وہ سولہ سال کی عمر میں 1989 میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے آئے تھے۔

ان کے ٹیسٹ کرکٹ میں آنے کے دو مہینے بعد ہی سچن کے بڑے بھائی نِتن کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام روہن تندولکر رکھا گیا۔

اور اب نوجوان تندولکر بھی اپنے چچا سچن تندولکر کی طرح قومی سطح پر کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

انڈین ایجوکیشن سوسائٹی کے نیو انگلش سکول، باندرہ کی طرف سے انجمنِ اسلام کے خلاف انڈر 17 ہیرس شیلڈ ٹورنامنٹ میں کھیلتے ہوئے روہن نے 73 رنز بنائے۔ یاد رہے سچن تندولکر کا بھی یہی پہلا سکول تھا۔

یہ روہن کی اس ٹورنامنٹ میں تیسری نصف سنچری تھی جس کی وجہ سے اب ان کی ٹیم فائنل میں پہنچ چکی ہے۔

1897 میں شروع کیا جانے والا ہیرس شیلڈ بھارت کا سب سے پرانا کھیلا جانے والا ٹورنامنٹ ہے اور اسی ٹورنامنٹ میں سچن تندولکر اور ونود کامبلی نے 1988 میں 664 رنز کی پارٹنرشپ بنائی تھی اور دونوں میں سے کوئی بھی آؤٹ نہیں ہوا تھا۔

29 جنوری کو پندرہ سال کے ہونے والے روہن تندولکر کا کہنا ہے کہ ’میں اپنے چچا سے متاثر ہوں‘۔

’انہوں نے مجھے بڑے مفید مشورے دیے ہیں، خاص کر میرے بیٹ پکڑنے کے طریقے اور بیٹنگ کے دوران کہنی کے استعمال کے ٹھیک طریقے کے متعلق۔‘

چچا سچن کی طرح روہن دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز ہیں اور کبھی کبھار آف سپن بولنگ بھی کرتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد