آسٹریلیا کی آسان جیت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وی بی سیریز کے میچ میں آسٹریلیا نے ایک وکٹ پر 167 رنز بنا کر پاکستان کو نو وکٹوں سے ہرا دیا۔ اس ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف جیتنے کے لیے 164 رنز کا ہدف ملا تھا۔ آسٹریلیا کی طرف سے اوپنر مائیکل کلارک نے سینچری بنائی۔ انہوں نے 103 رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔کپتان رکی پونٹنگ نے بھی ناقابل شکست 17 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی طرف آؤٹ ہونے والی واحد کھلاڑی میتھیو ہیڈن تھے۔ وہ ستائیس رنز بنا کر عبدالرزاق کی گیند پر رانا نوید الحسن کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ پاکستان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک سو تریسٹھ رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی طرف سے کپتان انضمام الحق اور شاہد آفریدی کے علاوہ کوئی بھی آسٹریلوی بالنگ کا مقابلہ نہ کر سکا۔ انضمام الحق نے پچاس جبکہ شاہد آفریدی نے اڑتالیس رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں سے اوپنر سلمان بٹ صفر اور کامران اکمل دو رنز، شعیب ملک آٹھ ، یوسف یوحنا چار، محمد حفیظ تیرہ، اظہر محمود ایک اور رانا نوید الحسن چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ افتخار انجم بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے سپنر لہمین نے تین، میگرا اور بریتھ لی نے دو دو جبکہ کیسپرووچ اور شین واٹسن نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔ اس سے پہلے آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان نے نوجوان بولر افتخار انجم کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ان کو ون ڈے میچوں میں حصہ لینے کے لیے آسٹریلیا بھیجے جانے والے آل رونڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر اعتراض ہو چکا ہے لیکن وہ اس میچ میں بولنگ کریں گے۔ محمد حفیظ کے لیے لازمی ہے کہ وہ چھ ہفتے کے اندر اپنے بولنگ ایکشن پر کام کرنا شروع کر دیں لیکن وہ اس میچ میں گیند کروا سکتے ہیں۔ پاکستان کی ٹیم کو ایک آسٹریلوی لڑکی کی طرف سے ٹیم کے ایک نامعلوم رکن کے پر جنسی زیادتی کا الزام نے بھی پریشان کر رکھا ہے۔ ٹیم کے کوچ باب وولمر نے کہا کہ اس صورتحال نے ٹیم کو سخت پریشان کیا ہے۔ دریں اثناء آسٹریلیا کی ٹیم ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے خلاف تینتالیس کے سکور پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہونے کے تجربے کو بھلانا چاہے گی۔ ایڈم گلکرسٹ اس میچ میں حصہ نہیں لے رہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آسٹریلیا سہ فریقی مقابلوں میں اوپننگ بلے بازوں کا چوتھا جوڑا آزمائے گی۔ پاکستان کی ٹیم : آسٹریلیا کی ٹیم: میتھو ہیڈن، ایم کلارک، رکی پونٹنگ (کپتان)، ڈیمیئن مارٹن، ڈیرن لیہمن، سایمنڈز ، ایس کاٹیج ، شین واٹسن ، بریٹ لی، بریڈ ہاگ ، اور گلین میگرا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||