بورڈ کو قانونی چارہ جوئی کی دھمکی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے سابق کوچ جاوید میانداد نے کرکٹ بورڈ سے کہا کہ انہیں وقت سے پہلے ہٹانے پر معافی مانگے۔ پاکستان کے سابق کپتان نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو وہ بورڈ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی کوچ کی حیثیت سے جاوید میانداد کا معاہدہ اپریل سن دو ہزار پانچ کو ختم ہونا تھا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں وقت سے پہلے ہی عہدے سے ہٹا دیا اور ان کی جگہ باب وولمر کو ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا۔ جاوید میانداد کے وکیل محمد علی قریشی نے کہا ہے کہ جس طریقے سے میانداد کو ان کے عہدے سے الگ کیا گیا اس کا انہیں انتہائی دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بورڈ نے میانداد سے سرعام معافی نہ مانگی تو وہ مناسب قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ سن انیس سو ننانوے میں سینیئر کھلاڑیوں سے اختلافات کے بعد کوچ کا عہدے چھوڑنے والے جاوید میانداد کو سن دو ہزار تین ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کا کوچ مقرر کیا گیا۔ جاوید میانداد کی نگرانی میں پاکستانی ٹیم نے نہ صرف شارجہ میں ہونے والا چار فریقی ٹورنامنٹ جیتا بلکہ جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کو بھی شکست دی۔ جاوید میانداد کے مطابق ان کی کردار کشی کی گئی ہے۔ ’عام تاثر یہ ہے کہ مجھے کارکردگی کی بنا پر نہیں بلکہ کسی اور وجہ سے کوچ کے عہدے سے الگ کیا گیا ہے۔‘ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||