BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 08 November, 2003, 16:41 GMT 21:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جاوید اور عامر میں اختلاف
جاوید اور عامر کے ماضی میں اختلافات رہے ہیں
جاوید اور عامر کے ماضی میں اختلافات رہے ہیں

پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ کے چیف سلیکٹر عامر سہیل اور ٹیم کے کوچ جاوید میانداد میں نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران ٹیم کی سلیکشن کے بارے میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔

پی سی بی کے سلیکٹر عامر سہیل نے بی بی سی ہندی سروس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کا کام ایک معیاری ٹیم سلیکٹ کر کے کوچ اور کپتان کو دینا ہے اور کوچ اور کپتان کا کام ان سے بھرپور کارکردگی لینا ہے۔

جاوید میانداد کا وسیع تجربہ ہے

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ سے پہلے سب کی مرضی معلوم کر لئی گئی تھی اور نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران ٹیم کی سلیکشن اسی عمل کا تسلسل ہے کوئی نیا اقدام نہیں۔

تاہم جاوید میانداد نے عامر سہیل کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی میں یہ طریقے کار طے شدہ ہے کہ تمام لوگ مل کر ٹیم کا فیصلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلیکشن میں کوچ اور کپتان کی مرضی شامل ہوتی ہے کیونکہ ساری ذمہ داری ان کی ہوتی ہے اور خراب کارکردگی کی صورت میں انھیں ہی جوابدہ ہونا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہکرکٹ میں ان کا وسیع تجربہ ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اس تجربے سے ملک کو اور کرکٹ کو فائدہ ہو۔

عامر سہیل پاکستان کےاوپنگ بلے باز رہے ہیں

جاوید میانداد نے دبے دبے الفاظ میں کہا کہ اگر سلیکش کمیٹی کا یہی رویہ رہا تو انھیں سوچنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب معاملات کرکٹ بورڈ کے چیئرمین توقیر ضیاء کے سامنے رکھے جائیں گے۔ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آجکل آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے لیے دورے پر ہیں اور ان کی واپسی پر یہ معاملہ ان کے سامنے رکھا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد