گلکرسٹ کو دو میچوں کا آرام | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلوی سیلیکٹروں نے نائب کپتان ایڈم گِلکرسٹ کو آئندہ دو ایک روزہ میچوں کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا۔ سیلیکٹروں نے کہا کہ ان کہ خیال میں گلکرسٹ کو سہ فریقی ایک روزہ کرکٹ مقابلوں کے فائنل اور نیوزی لینڈ کے دورے سے پہلے آرام کا موقع ملنا چاہیے۔ پاکستان کے خلاف سڈنی اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ایڈیلیڈ میں ہونے والے ایک روزہ میچوں کے لیے گلکرسٹ کی جگہ بریڈ ہیڈن لیں گے۔ بریڈ ہیڈن نیو ساؤتھ ویلز کے لیے کھیلتے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں آسٹریلیا کی اے ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے پاکستان کے خلاف ایک سو چوبیس گیندوں پر ایک سو انتیس رن بنائے تھے۔ اسی طرح کے ایک فیصلے میں اس سے پہلے سیلیکٹروں نے میتھیو ہیڈن اور گلین مکگرا کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا تھا۔ آسٹریلیا کے چیف سیلیکٹر ٹریور ہونز کا کہنا ہے کہ وہ ایک بڑی ٹیم کا انتخاب اسی لیے کرتے ہیں کہ کھلاڑیوں پر زیادہ دباؤ نہ پڑے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||