ویسٹ انڈیز: 116 رن سے شکست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا میں بین الاقوامی سہ فریقی وی بی سیریز کے ملبورن میں پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے ایک سو سولہ رن سے ہار گئی ہے۔ آسٹریلیا کے 301 رن کے جواب میں ویسٹ انڈیز 46.3 اوور میں ایک سو پچاس رن پر آؤٹ ہوگئی ہے۔ آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ایک سو پچاسی رن کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کر کے اس میچ میں بونس پوائنٹ بھی حاصل کیے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم جس کو ایک بڑے ہدف کا سامنا تھا شروع ہی سے مشکلات کا شکار ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کے ابتدائی بلے باز آسٹریلیا کے تیز رفتار بالر بریٹ لی کی تیز رفتار گیندو کا جم کر مقابلہ نہ کر سکے۔ بریٹ لی نے دس اوور میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور صرف چھتس رن دیے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے کسی حد تک برائن لارا نے مزاحمت کی لیکن وہ بھی اپنی نصف سنچری بنانے کے بعد آسٹریلیا کے سپن بالر ہاگ کی گیند پر سائمنڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ہاگ نے اس میچ میں پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوور میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 301 رن بنائے تھے۔ آسٹریلیا کی طرف سے ڈیمیئن مارٹن نے پچانوے رن بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ انہوں نے یہ رن صرف ترانوے گیندوں پر بنائے۔ ان کے علاوہ کپتان رکی پونٹنگ اور کلارک نے بھی نصف سنچری بنائی۔ آسٹریلیا کے اوپنر ایڈم گلکرسٹ صفر کے سکور پر میچ کے آغاز میں ہی آؤٹ ہو گئے لیکن مائیکل کلارک اور رکی پونٹنگ نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 115 رن بنائے۔ مائیکل کلارک 66 اور رکی پونٹنگ 78 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میچ کے آخری چار اوور میں مارٹن اور ڈیرن لیہمن نے مل کر ٹیم کے سکور میں 47 رن کا اضافہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے ایئن بریڈشا سب سے کامیاب بولر رہے۔ انہوں نے چھیالیس رن کے عوض دو وکٹ حاصل کیے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||