انگلینڈ 77 رنز سے جیت گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان جوہانسبرگ میں کھیلا جانے والے چوتھا ٹیسٹ میچ انگلینڈ نے ستتر رنز سے جیت لیا ہے۔ جنوبی افریقہ کو یہ میچ جیتنے کے لیے تین سو پچیس رنز کا ہدف ملا لیکن اس کی پوری ٹیم دو سو سینتالیس رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ہرشل گبز دو رن کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے۔ انہیں ایشلے جائلز نےاٹھانوے کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ کے کپتان گریم سمتھ نے سڑسٹھ رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئی اور کھلاڑی قابلِ ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔ انگلینڈ کی جانب سے میتھیو ہوگارڈ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے ا کسٹھ رنز کے عوض سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس طرح انہوں نے میچ میں بارہ وکٹ حاصل کیے۔ اس سے قبل انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز نو کھلاڑیوں کے نقصان پر تین سو بتیس رنز بنا کر ڈ کلئیر کر دی تھی۔ انگلینڈ کی دوسری اننگز کی خاص بات اوپنر مارک ٹریسکوتھک کی ناقابل شکست سینچری تھی۔ انہوں نے180 رنز بنائے۔ انہیں مکھایا نتینی نے آؤٹ کیا۔پہلی اننگز میں سنچری سکور کرنے والے سٹراس بغیر کوئی سکور کیے نتینی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ کپتان مائیکل وان اور مارک ٹریسکوتھک نے تیسری وکٹ کی شراکت میں ایک سو چوبیس رنز سکور کیے۔ شان پولاک، نتینی اور آل راؤنڈر یاک کیلس نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کے آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف دونوں اننگز میں اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔ جنوبی افریقہ کی اننگز کی خاص بات ہرشل گبز کی سنچری اور مارک باؤچر کی نصف سنچری تھی۔ انگلینڈ کی طرف سے میتھیو ہوگارڈ نے پانچ اور اینڈریو، جیمز اینڈرسن نے دو، فلنٹاف اور ایشلے جائلز نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل میچ کے دوسرے دن انگلینڈ نے آٹھ وکٹوں پر چار سو گیارہ رن بنا کر ڈکلیئر کر دیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||