BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 06 February, 2005, 17:01 GMT 22:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انگلینڈ کی ایک سو آٹھ رن سے شکست
گبز کی ایک روزہ میچوں میں یہ چودہویں سنچری تھی
گبز کی ایک روزہ میچوں میں یہ چودہویں سنچری تھی
ہرشل گبز کی شاندار سنچری کی بدولت سے جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو تیسرے ایک روز بین الاقوامی میچ میں ایک سو اٹھ رن سے ہرا دیا ہے۔

میزبان جنوبی افریقہ نے ہرشل گبز کی ایک روزہ میچوں میں چودھویں سنچری اور ژاک کیلس کے اکہتر رن کی مدد سے مقررہ پچاس اوور میں انگلینڈ کے لیے دو سو اکانوے رن کا ہدف مقرر کیا تھا۔ جن میں جسٹن کیمپ کے ستاون رن بھی شامل تھے۔

جنوبی افریقہ کے دو سواکانوے رن کا ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں انگلینڈ کے تین کھلاڑی ابتدائی آٹھ اوور میں ہی آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ کی طرف سے کئون پیٹرسن نے پچاسی گیندوں پر پچہتر رن بنائے لیکن وہ ایک زور دار شاٹ کھلینے کی کوشش میں آؤٹ ہو گئے۔

اس میچ کے دوران مجموعی طور پر تیرہ چھکے لگائے گئے۔ کیمپ نے چار جبکہ گبز اور پیٹرسن نے تین تین چھکے لگائے۔

انگلینڈ کی پوری ٹیم ایک سو تراسی بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس میچ سے پہلے انگلینڈ ایک میچ جیت چکا ہے جبکہ ایک میچ برابر ہو گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد