انگلینڈ، افریقہ میچ، دلچسپ مرحلے میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان جہانسبرگ میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں ایک سو ستانوے رنز بنائے تھے اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں چار سو انیس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح اس کو انگلینڈ پر آٹھ رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔ انگلینڈ کی دوسری اننگز کی خاص بات اوپنر مارک ٹریسکوتھک کی ناقابل شکست سینچری ہے جو 101 رنز کی اننگز بنا کر کھیل رہے ہیں۔ پہلی اننگز میں سینچری سکور کرنے والے سٹراس بغیر کوئی سکور کیے نتینی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ کپتان مائیکل وان اور مارک ٹریسکوتھک تیسری وکٹ کی شراکت میں ایک سو چوبیس رنز سکور کیے۔ ایک موقع پر انگلینڈ 172 کر سکور پر صرف دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے لیکن جلد ہی انگلینڈ کا سکور 197 پر پانچ ہو گیا۔ شان پولاک نے دو، نتینی نے دو اور آل رونڈر یاک کیلس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ کے آل رونڈر اینڈریو فلنٹاف دونوں اننگز میں اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔ جنوبی افریقہ کی اننگز کی خاص بات ہرشل گبز کی سنچری اور مارک باؤچر کی نصف سنچری تھی۔ انگلینڈ کی طرف سے میتھیو ہوگارڈ نے پانچ اور اینڈریو، جیمز اینڈرسن نے دو، فلنٹاف اور ایشلے جائلز نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل میچ کے دوسرے دن انگلینڈ نے آٹھ وکٹوں پر چار سو گیارہ رن بنا کر ڈکلیئر کر دیا تھا۔ ایک موقع پر انگلینڈ کی سات وکٹیں 278 کے سکور پر گر چکی تھیں۔ لیکن کپتان مائیکل وان نے ایشلے جائلز اور فاسٹ بولر ہارمیسن کے ساتھ مل کر 118 رنز بنائے جس سے انگلینڈ کی ٹیم مشکل حالات سے باہر نکل آئی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||