ہرشل گبز کی شاندار بیٹنگ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان جہانسبرگ میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں چھ وکٹوں پر تین سو چھ رن بنائے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی اننگز کی خاص بات ہرشل گبز کی سنچری اور مارک باؤچر کی نصف سنچری تھی۔ گبز ابھی کریز پر موجود ہیں اور ان کے ساتھ شان پولاک بیٹنگ کر رہے ہیں۔ انگلینڈ کی طرف سے میتھیو ہوگارڈ نے چار اور اینڈریو فلنٹاف اور جیمز اینڈرسن نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔ اس سے قبل میچ کے دوسرے دن انگلینڈ نے آٹھ وکٹوں پر چار سو گیارہ رن بنا کر ڈکلیئر کر دیا تھا۔ ایک موقع پر انگلینڈ کی سات وکٹیں 278 کے سکور پر گر چکی تھیں۔ لیکن کپتان مائیکل وان نے ایشلے جائلز اور فاسٹ بولر ہارمیسن کے ساتھ مل کر 118 رنز بنائے جس سے انگلینڈ کی ٹیم مشکل حالات سے باہر نکل آئی۔ خراب موسم اور بارش کی وجہ سے میچ کو کئی بار روکنا پڑا۔ دوسرے دن کے چھٹے اوور میں انگلینڈ کے نائٹ واچ مین ہوگارڈ آؤٹ ہو گئے۔ ان کی جگہ آل رونڈر فلنٹاف کھیلنے آئے لیکن زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف دو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔وکٹ کیپر جونز دو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد سپنر ایشلے جائلز نے جم کر کھیلتے ہوئے چھبیس رنز بنائے اور کپتان مائیکل وان کا بھر پور ساتھ دیا۔جائلز کے آؤٹ ہونے کے بعد ہارمیسن نے مائیکل وان کا ساتھ دیا اور کھیل ختم ہونے تک تیس رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔ پہلے دن انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا اور انگلینڈ نے اینڈریو سٹراس کی سنچری کی مدد سے کھیل ختم ہونے تک چار ووکٹ کے نقصان دو سو چہتر رن بنائے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||