BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 04 February, 2005, 03:59 GMT 08:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان ہار گیا
News image
گلرسٹ اور کلارک نے آسٹریلیا کی طرف اننگ کا آغاز کیا
ملبورن میں پہلے وی بی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 18 رن سے شکست دے دی ہے۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اننچاس اوور میں 237 رن بنائے تھے اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔ پاکستانی ٹیم مقررہ پچاس اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر صرف 219 رن بنا سکی۔

یوں پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے مقررہ پچاس اوور میں 238 رن بنانے تھے لیکن پاکستانی ٹیم جم کر آسٹریلوی بولروں کا سامنا نہ کر سکی اور اننگز کے ابتدائی تین اوور میں ہی پاکستان کے تین کھلاڑی سلمان بٹ، کامران اکمل اور یوسف یوحنا آؤٹ ہو گئے۔ اُس وقت پاکستان کا سکور 9 رن تھا۔

ستائیس رن کے سکور پر پاکستان کے چار کھلاری آؤٹ ہو چکے تھے۔

اس صورت حال سے پاکستانی ٹیم پر دباؤ خاصا بڑھ گیا اور بعد میں آنے والی کوئی بھی پارٹنرشپ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرانے میں ناکام رہی۔

پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ سکور 66 رن شعیب ملک نے بنائے اور وہ گلسپی کی گیند پر لہمن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ وہ پاکستان کے آؤٹ ہونے والے ساتویں کھلاڑی تھے جو 153 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔

ان کے بعد سب سے زیادہ رن انضمام الحق نے بنائے۔ وہ اکیاون رن بنا کر بریٹ لی کی گیند پر میگرا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سلمان بٹ تھے جو بغیر کوئی رن بنائے بریٹ لی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

پاکستان کی طرف سے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کامران اکمل تھے جو ساتھ کے سکور پر گلین میگرا کی گیند پر باؤنڈری پر کیچ ہوئے۔

یوسف یوحنا بھی زیادہ دیر تک کریز پر نہ ٹھہر سکے اور صرف دو رنز بنا کر بریٹ لی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

پاکستان کی طرف سے آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی محمد حفیظ تھے جو تیرہ رنز بنا کر میگرا کی گیند پر شین واٹسن کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

کپتان انضمام الحق نے شعیب ملک کے ساتھ مل کر ٹیم کو میچ میں واپس لانے کی کوشش کی۔ انہوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں اکیانوے رنز کا اضافہ کیا۔

انضمام اکاون بنا کر بریٹ لی کی گیند پر میگرا کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

اس کے بعد شعیب ملک کا ساتھ دینے کے لیے عبدالرزاق میدان میں اترے لیکن وہ بھی 3 رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے۔

پاکستان کی طرف سے آؤٹ ہونے والے ساتویں کھلاڑی شعیب ملک تھے۔ وہ چھیاسٹھ رنز بنا کر گلیسپی کی گیند پر لہمین کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

شاہد آفریدی پندرہ گیندوں پر چھبیس رنز بنا کر گلیسپی کی گیند پر کاٹیچ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

اب رانا نوید الحسن کا ساتھ دینے کے لیے راؤ افتخار گراؤنڈ میں آئے ہیں۔

اس سے پہلے آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان کے خلاف 49 اوورز میں 237 پربنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا کی طرف سے اینڈریو سائمنڈز اکانوے رنز سے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ ڈیمیئل مارٹن نے تریپن رنز بنا کر آسٹریلیا کے سکور میں قابل قدر اضافہ کیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں ایک سو سینتیس رنز کا اضافہ کیا۔

پاکستان کی طرف سے عبدالرزاق نے دس اوورز میں تینتیس رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہد آفریدی اور رانا نویدالحسن نے دو دو جبکہ راؤ افتخار انجم اور محمد خلیل نے ایک ایک وکٹ لی۔

اس سے پہلے آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور یاسر حمید کی جگہ محمد حفیظ کو کھیلنے کا موقع دیا ہے۔

وی بی سیریز کا دوسرا فائنل اتوار کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

پاکستان کی ٹیم:سلمان بٹ، کامران اکمل، محمد حفیظ، یوسف یوحنا، انضمام الحق (کپتان) ، عبدالرزاق، شعیب ملک، شاہد آفریدی، نوید الحسن، افتخار انجم اور محمد خلیل۔

آسٹریلیا کی ٹیم: رکی پونٹنگ (کپتان)، ایڈم گلگرسٹ، مائیکل کلارک، ڈیمیئن مارٹن، اینڈریو سیمنڈز، سائمن کاٹچ، ڈیرن لیہمن، شین واٹسن، بریٹ لی، جیسن گلسپی اور گلین میکگراتھ۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد