BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 01 February, 2005, 18:32 GMT 23:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اپنے خیالات اپنے پاس رکھیں‘

شعیب اختر
’مخصوص گروپ میرے خلاف لابی کر رہا ہے‘
فاسٹ بولر شعیب اختر اپنے بارے میں وسیم اکرم کے ریمارکس سے بہت ناراض ہیں اور انہوں نے سابق کپتان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے خیالات اپنے پاس رکھیں۔

وسیم اکرم نے شعیب اختر کے بار بار ان فٹ ہونے اور کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شعیب اختر اب میچ ونر بولر نہیں رہے اور وہ ایک میچ کھیلنے کے بعد ان فٹ ہوجاتے ہیں۔

شعیب اختر جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان فٹ ہونے کے سبب وطن واپس بلالیا ہے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے اوپر عائد کردہ الزامات کا جواب دیا ہے اور کہا ہے کہ ایک مخصوص گروپ ان کے خلاف سازش میں مصروف ہے جس کا مقصد انہیں ذہنی اذیت دینے کے سوا کچھ نہیں۔

شعیب اختر نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں گیارہ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وہ تیسرے ٹیسٹ میں فٹ نہ ہونے کے سبب متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے جبکہ ون ڈے سیریز کےدوران ہمسٹرنگ کی تکلیف بڑھ جانے کے نتیجے میں انہیں وطن واپس بھیج دیا گیا۔

وہ کہتے ہیں کہ انہیں امید ہیں کہ وہ بھارت کے دورے سے قبل مکمل فٹ طور پر ہوجائیں گے۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ انہیں وسیم اکرم کا بیان پڑھ کر تکلیف ہوئی ہے۔ ’وہ بہت بڑے بولر تھے، وہ ان کی بہت عزت کرتے ہیں لیکن انہیں چاہئے کہ وہ اپنی رائے اپنے پاس رکھیں۔ یہ بات سب جانتے ہیں کہ جب وسیم اکرم کپتان تھے انہوں( شعیب) نے ہی زیادہ وکٹیں حاصل کی تھیں‘۔

نائٹ کلب کی مبینہ تصاویر کے بارے میں شعیب اختر کا کہنا ہے کہ یہ دور ٹیکنالوجی کا ہے کوئی بھی کسی کی بھی تصویر ٹمپر کرسکتا ہے۔ ’جہاں تک خواتین کے ساتھ تصویراتروانے کا تعلق ہے کرکٹرز اپنے پرستاروں کے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں۔ ایسا اکثر ہوتا ہے کہ کسی پرستار نے آپ کے کاندھے پر ہاتھ رکھ دیا یا ہاتھ پکڑ لیا‘۔

اپنی فٹنس کے بارے میں شعیب اختر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی مضبوط بیٹنگ کو بھرپور سپیڈ سے بولنگ کرانا آسان نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے ٹیم میں تین فاسٹ بولرز ہونا ضروری ہیں ورنہ ایک بولر پر غیرضروری بوجھ پڑتا ہے۔

وہ اس بات کے حامی ہیں کہ ون ڈے کرکٹ کو کم کیا جائے اور ’اس دور میں کوئی بھی بولر ایسا نہیں جو ان فٹ ہوئے بغیر مکمل سیریز کھیل جائے‘۔

شعیب اخترشعیب کہاں گئے؟
نائٹ کلب یاریسٹورنٹ، بورڈ تحقیق کرےگا
شعیب اخترشعیب اختر باہر
تیز بولر ایشیا کپ نہیں کھیل سکیں گے
انضمام خفا
’شعیب کا میدان سے باہر جانا مہنگا ثابت ہوا‘
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد