آسٹریلیا چار ٹیسٹ کھیلے گا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف اس سال کے آخر میں چار ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ اکتوبر اور نومبرمیں ہونے والے ان میچوں کی تاریخوں اور جگہوں کا تعین کر رہا ہے۔ بورڈ کے سیکریٹری کروناکرن نائر نے کہا کہ میچوں کے شیڈول کا اعلان اس ماہ کے آخر تک کر دیا جائے گا۔ عام کرکٹ ٹورز کے برعکس دونوں ٹیمیں کوئی ون ڈے میچ نہیں کھیلیں گی۔ بھارت 1969 سے کوئی بھی ہوم سیریز نہیں ہارا۔ پچھلے سال آسٹریلیا میں ہونے والی سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔ جبکہ آسٹریلیا چار سال پہلے بھارت میں 2-1 سے سیریزہارنے کا بدلہ اتارنے کی کوشش کرے گا جو سابق آسٹریلوی کپتان سٹیو وا کے کامیاب ٹیسٹ کیریر پر بلا شبہ سب سے بڑا دھبہ تھا۔ اس سال رکی پونٹنگ آسٹریلیا کے کپتان ہیں اور ان کی کپتانی میں آسٹریلیا نے اس سال کے شروع میں سری لنکا کو 3-0 سے ہرا کر برصغیر کی بے جان پچوں پر کھیلنے کی اہلیت ثابت کر دی ہے۔ لیکن بھارتی کپتان سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ انہوں نے2001 میں آسٹریلیا کو صرف ایک باؤلر ہربھجن سنگھ کی بدولت شکست سے دو چار کیا تھا۔ ان کا دعوی ہے کہ انیل کمبلے کی واپسی اور ظہیر خان، عرفان پٹھان، بالا جی اور ہربھجن سنگھ کی موجودگی میں بھارت ایک بہتر ٹیم بن گئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||