انضمام پابندی سے بچ گئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آئی سی سی کی انتظامی غلطی کی بنا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق وی بی سیریز کا فائنل کھیلیں گے۔ انضمام پر ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں پاکستان ٹیم کے سلو اوور ریٹ کی بنا پر مکمل میچ فیس کا جرمانہ کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ آئی سی سی کے ضوابط کے مطابق انضمام پر ایک میچ کی پابندی لگائی جائے گی۔ میچ ریفری کرس براڈ کا کہنا ہے کہ ’ میں نے انضمام کے سابقہ ریکارڈ کو نظر انداز کیا ہے اور یہ ایک دیانت دارانہ غلطی تھی۔‘ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ’ انضمام کی دیانت داری کو دیکھتے ہوئے یہ کیس دوبارہ نہیں کھلے گا اور سابقہ سزا ہی برقرار رہے گی۔‘ کرس براڈ نےپاکستان کی بقیہ ٹیم پر بھی میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا ہے۔ انضمام پر ابتدائی طور پر لیول 2 کی غلطی کا الزام تھا جسے لیول 3 تک بڑھ جانا تھا کیونکہ انضمام ایک برس کے دوران اس غلطی کے دو بار مرتکب ہوئے تھے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ انضمام کی سزا کو لیول 3 تک بڑھانا چاہیے تھا جس کے نتیجے میں خود بخود پابندی لگ جاتی ہے‘۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق کوئی ٹیم اگر مقررہ وقت میں مقررہ اووروں سے دو اوور کم کروائے تو اس پر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ وی بی سیریز کے فائنل کے سلسلے میں پہلا میچ جمعہ کو میلبورن اور دوسرا اتوار کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ ضرورت پڑنے پر تیسرا میچ منگل کو ایڈیلیڈ میں ہوگا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||