پاکستان وی بی سیریز کے فائنل میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے ایک اہم ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 30 رنز سے ہرا دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پچاس اوور میں تین سو سات رن بنائے۔ پاکستان کی طرف سے یوسف یوحنا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 105 رنز بنائے جبکہ کپتان انضمام الحق نے 74 رنز بنائے۔ شاہد آفریدی نے دس گیندوں پر تئیس بنائے۔ پاکستان کی طرف سے سلمان بٹ اور کامران اکمل نے اوپننگ کی اور پہلے گیارہ اوور میں سینتیس رن کی شراکت کی۔ سلمان بریڈشا کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے اور چودھویں اوور میں کامران اکمل بھی بریڈشا کا شکار بنے۔ یاسر حمید کو چوبیس کے سکور پر کنگ نے بولڈ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے سی ایچ گیل پہلے ہی اوور میں پاکستان کے نوید الحسن کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ وہ کوئی رن نہ بنا سکے۔ ویسٹ انڈیز کے آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی ایل پاول تھے۔ وہ تئیس رن بنا کر نوید الحسن ہی کی گیند پر ایک بار پھر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پاول کے بعد لارا بیٹنگ کے لیے آئے جو زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور انیس رن بنا کر محمد خلیل کی گیند پر افتخار انجم کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ لیکن رام نریش سروان نے، شروع سے ہی جم کر کھیل رہے تھے، اکیانوے گیندوں پر ستاسی رن بنائے اور ٹیم کی پوزیشن کو خاصا سنبھالا دیا۔ وہ شاہد آفریدی کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں سٹمپ آؤٹ ہوئے۔ چندر پال نہ عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور چونسٹھ گیندوں میں اٹھاون رن بنائے۔ وہ افتخار انجم کی گیند پر انضمام الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ چندر پال کے بعد براوو ایک رن بنا کر شاہد آفریدی کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ اب پاکستان کا فائنل میں مقابلہ آسٹریلیا کے ساتھ ہو گا۔ پاکستان ویسٹ انڈیز |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||