زخمی لارا ویسٹ انڈیز کی پریشانی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ویسٹ انڈیز کی ٹیم امید کر رہی ہے کہ پاکستان کے خلاف منگل کے میچ کے لیے کپتان برائن لارا مکمل طور پر فٹ ہو جائیں کیونکہ اس میچ میں جیت ہی ویسٹ انڈیز کو وی بی سیریز کے فائنل میں پہنچا سکتی ہے۔ خیال ہے کہ لارا کلائی میں تکلیف کے باوجود آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں کھیلے جانے والے میچ میں حصہ لیں گے۔ لارا کے علاوہ پیڈرو کولنز اور رمیش ساروان کا زخمی ہونا بھی ویسٹ انڈیز کے لیے باعثِ پریشانی ہے۔ پاکستان بھی اہم بلے باز یونس خان کے بغیر کھیل رہا ہے۔ یونس خان اپنے والد کی وفات کی وجہ سے ٹور چھوڑ کر پاکستان آ گئے ہیں۔ پاکستان کے کپتان انضمام الحق کو امید ہے کہ اتوار کو پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف تین وکٹ کی جیت سے ٹیم کا پلہ بھاری ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’یقیناً ہماری پوزیشن مضبوط ہے کیونکہ ہم پرتھ میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور اس وکٹ پر پندرہ سولہ دن پہلے بھی کھیلے تھے‘۔ ’یہ ٹریک بالکل مختلف ہے اور ویسٹ انڈیز یہاں پہلی مرتبہ کھیل رہا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف جیت آنے والے مقابلوں کے لیے ہماری مدد گار ثابت ہو گی۔ ’ہمیں امید ہے کہ ہم فائنل کھیلیں گے اور جیتیں گے‘۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان برائن لارا نے کہا کہ اگرچہ پاکستان کو وکٹ سے اڈوانٹیج یعنی فائدہ ہے لیکن ’میرے علاوہ ویسٹ انڈیز کے کئی کھلاڑی ایسے ہیں جو واکا گراؤنڈ پر کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں‘۔ ’ہمارے پاس کچھ بلے باز ہیں جو یہاں کھیلے ہیں اور ہمیں پتہ ہے کہ ٹریک کس طرح کا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پانچ دنوں میں تین میچ کھیل رہا ہے اور ’ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ان کے ذہنوں میں ہو اور ہم تھکے ہوئے کھلاڑیوں کے ساتھ میچ کھیلیں‘۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||